alcatel 1X unveiled with Android Oreo Go edition

Alcatel 1X Unveiled With Android Oreo Go Edition

الکاٹیل نے اینڈرویڈ اوریو کے ساتھ الکا ٹیل 1 ایکس (گو ایڈیشن) متعارف کرا دیا

الکاٹیل ایم سی ڈبلیو میں کچھ بجٹ فرینڈلی ڈیوائسز پیش کر رہا ہے اور یہ سب اینڈروئیڈ 8.1 کی حامل ہیں۔ ان ڈیوائسز میں ایک فون1X اور دو ٹیبلٹس شامل ہیں۔ دونوں 1T کے نام سے پیش کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ الکاٹیل دو ایل ٹی ای ہاٹ سپاٹ بھی لا رہا ہے۔

الکا ٹیل 1 ایکس (Alcatel 1X)
اس کی قیمت 100 یورو سے شروع ہوتی ہے۔ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو کا حامل یہ فون سستے ہارڈ وئیر کی وجہ سے اینڈروئیڈ گو ایڈیشن ہے۔

یہ فون 18:9 ایسپکٹ ریشو، 5.3 انچ ڈسپلے سکرین اور بیک پر فنگر پرنٹ ریڈر کا حامل ہے تاہم فنگر پرنٹ ریڈر والا ماڈل مخصوص ممالک کے لیے ہے۔
اس فون کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل یا 8 میگا پکسل ہے۔ یہ فون 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اس میں Electronic Image Stabilization، ُPhoto Boothاور Social Square موڈز بھی ہیں۔

(جاری ہے)

فون کا سیلفی کیمرہ ڈیڈیکیٹڈ فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے لیکن یہ فیس لاک کے لیے نہیں ہے۔

فون میں کواڈ کور پروسیسر کے ساتھ 1 جی بی کی ریم ہے اسے 2 جی بی تک اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے لیکن فون کی فکسڈ انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے، تاہم سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
100 یورو کی رینج کے اس فون کی ریزولوشن 480 x 960 پکسل ہے۔ اس فون کی بیٹری بھی کافی کم یعنی 2460 ایم اے ایچ کی ہے۔
اس موبائل کو اپریل میں لانچ کیا جائے گا۔
اس کے سنگل سم ماڈل کی قیمت 100 یورو اور ڈوئل سم ماڈل کی قیمت 110 یورو ہے۔

الکا ٹیل 1 ٹی ٹیبلٹس (Alcatel 1T)
1ٹی کے دو ٹیبلٹس 7 انچ اور 10 انچ ماڈلز میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو کے حامل ان ٹیبلٹس کی قیمت 70 یورو اور 100 یورو ہے۔
دونوں ٹیبلٹس میں Kids Mode جس میں پہلے سے کافی ایپس اور گیمز ہیں۔ ان میں کڈز کیمرہ اور ڈرائنگ ایپس بھی شامل ہیں۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹیبلٹ بچوں کو ہی ذہن میں رکھ کر بنائے گئے ہیں۔
دونوں ٹیبلٹس آئی پی ایس سکرین کے ہیں ۔ 1 ٹی 10 (1T 10) کا پینل 10.1 انچ اور اس کی ریزولوشن 1,280 x 800 پکسل ہے۔1 ٹی 7 (1T 7) کی سکرین 7 انچ 1,024 x 600پکسل کی ہے۔ دونوں میں بالترتیب 4000 ایم ایچ (8 گھنٹے استعمال) اور2580 ایم اے ایچ(7 گھنٹے استعمال) کی بیٹریاں ہیں۔
ان میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 8321 چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز پروسیسر، 16 جی بی (1T 10) اور 8 جی بی (1T 7) انٹرنل سٹوریج ہے۔
سٹوریج بڑھانے کے لیے مائیکروایس ڈی سلاٹ بھی دستیاب ہے۔
1 ٹی ٹیبلٹس دوسری سہ ماہی میں یورپ، لاطینی امریکا اور ایشیا میں دستیاب ہونگے۔

الکا ٹیل LINKZONE ہاٹ سپاٹس
اگرچہ فون بھی وائی فائی ہاٹ سپاٹ کا کام کرتا ہے لیکن اس دوران وہ کافی بیٹری خرچ کرتا ہے۔ الکا ٹیل کا LINKZONE Cat. 12 ہاٹ سپاٹ، اس سلسلے میں دو طرح سے مدد کرتا ہے۔
پہلے تو یہ Wi-Fi ac پر 600Mbps تک سپیڈ فراہم کرتا ہے اور دوسرا یہ پاور بنک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
اس کی 4300 ایم اے ایچ کی بیٹری کی وجہ سے اسے 15 گھنٹؤں تک کام میں لایا جا سکتا ہے جبکہ سٹینڈ بائی موڈ پر یہ 300 گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔ اس ماڈل کا وزن 150 گرام ہے۔
اس کے علاوہ اس کا ایک ماڈل الکا ٹیل LINKZONE Cat. 7 بہت ہلکا یعنی 85 گرام کا ہے۔ اس کی بیٹری 2150 ایم اے ایچ کی ہے۔ اس کا قابل استعمال ٹائم 8 گھنٹے جبکہ سٹینڈ بائی ٹائم 200 گھنٹے ہے لیکن اس میں پاور بنک موڈ نہیں ہے۔ اس کی ڈاؤن سپیڈ 300Mbps ہے۔ دونوں ماڈلز کی اپ لوڈ سپیڈ 100Mbps ہے اور دونوں 2.4 گیگا ہرٹز یا 5 گیگا ہرٹز پر Wi-Fi a/b/g/n/ac ہاٹ سپاٹس بنا سکتے ہیں۔
یہ دونوں ہاٹ سپاٹس اس سال کے آخر میں 180 یورو اور 100 یورو میں دستیاب ہونگے۔

alcatel 1X unveiled with Android Oreo Go edition
تاریخ اشاعت: 2018-02-24

More Technology Articles