Android One to be Introduced in Pakistan within a Week

Android One To Be Introduced In Pakistan Within A Week

اینڈریوڈ ون اب پاکستان میں بھی

اینڈریوڈ ون ڈیوائسسز کی ایسی سیریز ہیں، جن میں اینڈریوڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہو، یہ گوگل کی جانب سے اینڈریوڈ کے لیے مقرر کیا گیا ایک معیار ہے۔اس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے صارفین کو، جو پہلا سمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں، ایک اچھا اور سستا اینڈریوڈ سمارٹ فون فراہم کرنا ہے۔ایسی تمام ڈیوائسسز کا ڈیزائن، ڈویلپمنٹ، مارکیٹنگ اور سپورٹ کو گوگل دیکھتا ہے۔

اس کام کے لیے گوگل مقامی ڈیوائسسز بنانے والے اداروں سے شراکت داری کرتا ہے۔گوگل اینڈریوڈ ون کو بھارت، بنگلا دیش، انڈونیشیا، میانمار، فلپائن اور ترکی میں لانچ کر چکا ہے۔ اب گوگل اینڈریوڈ ون کو پاکستان میں بھی لانچ کر دیا ہے۔ QMobile A1پاکستان کا پہلا اینڈریوڈ ون سمارٹ فون ہے۔گوگل نے کیو موبائل کے تعاون سےپاکستان میں اینڈویوڈ ون سمارٹ فون جاری کیاہے۔

(جاری ہے)


QMobile A1کی قیمت 11500 روپے ہے۔ QMobile A1کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔
ڈسپلے:4.5 انچ، ایف ڈبیلو جی اے (854 x 480) ریزولوشن، 218 پی پی آئی
چپ سیٹ: MediaTek MT6582، Cortex-A7
پروسیسر:کواڈ کور 1.3گیگا ہرٹز
ریم: 1 جی بی
سٹوریج: 8 جی بی (32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے)
رئیر کیمرہ: 5 میگا پکسل(ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ)
فرنٹ کیمرہ: 2 میگا پکسل
نیٹ ورک سپورٹ: 3 جی
سم سپورٹ: ڈوئل سم
بیٹری: 1700 ایم اے ایچ
آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ 5.1.1لولی پاپ، (دو سال تک آپریٹنگ سسٹم سپورٹ ، اینڈریوڈ ایم پر اپ گریڈہوگا)
قیمت: 11500 روپے
دستیابی: ایک ہفتے میں

اس سمارٹ فون میں ہارڈ وئیر کی وہ کم از کم ضروریات پوری کی گئی ہیں جو گوگل کی جانب نے اینڈریوڈ ون کے لیے ضروری ہیں۔

Android One to be Introduced in Pakistan within a Week
تاریخ اشاعت: 2015-07-06

More Technology Articles