Apple announces iPhone 8 and iPhone 8 Plus Product Red Special Edition

Apple Announces IPhone 8 And IPhone 8 Plus Product Red Special Edition

ایپل نے آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس کے پراڈکٹ ریڈ سپیشل ایڈیشن کا اعلان کردیا

ایپل نے آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس کے پراڈکٹ ریڈ سپیشل ایڈیشن (Product Red Special Edition)کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں ڈیوائسز کی بیک پر سرخ گلاس بیک کے ساتھ سائیڈوں پر ایلومینئم بھی سرخ ہے۔ تاہم فون کا فرنٹ سیاہ ہے۔ اس سے پہلے آئی 7 کے سرخ ماڈلز میں فرنٹ سفید تھا۔
اگر آپ کو انتظار ہے کہ آئی فون ٹین بھی سرخ رنگ میں آئے گا تو آپ کو اس حوالے سے کافی مایوسی ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کی بجائے ایپل نے فون کے لیے پراڈکٹ ریڈ لیدر فولیو کیس لانچ کیے ہیں۔
ایپل کا کہنا ہے کہ ان سرخ فون اور کیس سے حاصل ہونے والی آمدن کا مخصوص حصہ ایچ آئی وی ایڈز کے خلاف کام کرنے والے گلوبل فنڈ کو دیا جائے گا۔ ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پچھلے سالوں میں سرخ ڈیوائسز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے گلوبل فنڈز میں 160 ملین ڈالر عطیہ کر چکے ہیں۔
ایپل کے سرخ آئی فون کی فروخت کا آغاز 13 اپریل سے جبکہ آئی فون ٹین کے کیس کا آغاز 10 اپریل سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-09

More Technology Articles