Apple iPhone 12 Pro and Pro Max unveiled with 5G, larger screens, improved cameras

Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras

فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے

ایپل بھی  فائیو جی کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ اس سال ایپل کے پیش کیے گئے  چاروں ماڈل میں فائیو جی کاsub-6فلیور  اور mmWave ٹیکنالوجی ہے۔موخر الذکر کی وجہ سے فون کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ 4 جی بی پی ایس تک ہو سکتی ہے۔  فی الحال یہ سپیڈ  امریکا میں صرف ویریزن پر ہی دستیاب ہے۔
اس سال  آئی فون کے پرو ماڈل  دو سائزوں میں ہیں۔ آئی فون 12 پرو کا سائز 6.1  اور آئی فون پرو میکس کا سائز 6.7 انچ ہے۔
آئی فون 11 سیریز میں یہ 5.8 اور 6.5 انچ تھا۔پتلی بیزل کی وجہ سے یہ فون کچھ زیادہ ہی بڑا لگتا ہے۔
پہلے کی طرح دونوں ماڈلز میں او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے، جن کا ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے۔اس سے زیادہ ریفریش ریٹ کے حامل فون کے لیے صارفین کو اگلے سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ایپل نے فون میں نوچ شامل رکھی ہے یعنی ایپل نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر کی وجہ سے فیس آئی ڈی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔


نئے آئی فونز کی ریزولوشن پچھلے ماڈلز سے کچھ زیادہ ہے۔ پرو ماڈل کی ریزولوشن 1,170 x 2,532  پکسل اور پرو میکس کی ریزولوشن 1,284 x 2,778 پکسل ہے۔ ڈسپلے کی زیادہ سے زیادہ برائٹ نیس اب بھی 1200 nits ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے ایپل نے ایک بار بھی کورننگ سے شراکت داری کی ہے تاکہ ڈسپلے لیے سرامک شیلڈ میٹریل تیار کیا جا سکے، فون گرنے پر حفاظت کے حوالے سے یہ  پچھلے گلاس کے مقابلے میں 4 گنا  زیادہ بہتر ہے۔


کمپنی نے فون کے ڈیزائن کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ آئی پیڈ پروز سے قریب تر ہوگیا ہے۔ پہلے کی طرح فون کی چیسز سٹین لیس سٹیل کی ہے۔ اس بار کمپنی گولڈ، گرے  اور سلور رنگوں کے ساتھ نیا پیسیفک بلیو ورژن بھی پیش کیا ہے۔
پانی سے بچاؤ کے حوالے سے بھی آئی فونز 12 پہلے سے بہتر ہیں۔ یہ  پانی میں 6 میٹر گہرائی تک 1 گھنٹہ رہیں تو انہیں نقصان نہیں ہوگا۔
پچھلے فونز میں خصوصیت 4 میٹر گہرائی تک ہی تھی۔
کیمرے کی بات ہو تو یہ دونوں پرو ماڈلز ایک سے نہیں ہیں۔ آئی فون 12 پرو میکس 1/1.7” (1.7 µm پکسلز)  سے شروع ہوتا ہے۔ یہ آئی فون 12 پرو اور پرانے 11 پرو میکس سے 47 فیصد بڑا ہے۔ f/1.6 اپرچر کی وجہ سے اس کے سنسر تک 87 فیصد زیادہ روشنی پہنچتی ہے۔ایپل نے سنسر شفٹ کو استعمال کرنے کے لیے امیج سٹیبلائزیشن بھی تبدیل کر دی ہے۔
اس سے کیمرہ 5 ہزار ایڈجسٹمنٹ فی سکینڈ  کی تیز رفتار کارکردگی پیش کرتا ہے۔

پرومیکس ماڈل میں زوم کیمرہ میں زیادہ طویل فوکل لینتھ ہے، جو ڈھائی گنا زیادہ  زوم کی سہولت دیتا ہے۔اس میں او آئی ایس لینز بیسڈ اپروچ کے ذریعے شامل کیا گیاہے۔
آئی فون 12 میں بھی  f/1.6  کا زیادہ روشن لینز ہے لیکن  اس میں لینز کے ساتھ پرانا سنسر شامل رکھا گیا۔
یہ سنسر اب 27 فیصد زیادہ روشنی حاصل کرتا ہے۔ ونیلا پرو میں  f/2.0 لینز اور 52 ایم ایم فوکل لینتھ کے ساتھ پرانا ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔یعنی یہ مین کیمرے سے  دوگنا زیادہ زوم فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس فون میں کلاسک او آئی ایس شامل  رکھی گئی ہے۔
اب سب کیمرے ہی بشمول سیلفی کیمرہ  نائٹ موڈ  اور الٹرا وائیڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ فون کے نئے چپ سیٹ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
فون کا الٹرا وائیڈ کیمرہ  120 ڈگری فیلڈ آف ویو  (13 ایم ایم فوکل لینتھ) کے ساتھ f/2.4 لینز کا حامل ہے۔
اس سال ایپل نےآئی فون پروز میں آئی پیڈ پروز کا  LiDAR سسٹم اپنایا ہے۔ یہ نائٹ موڈ پورٹریٹ کو فعال بناتا ہے۔  یہ اندھیرے میں آٹو فوکس لاک کی رفتار کو 6 گنا کم کرتا ہے۔

آئی فون 12 پرو ماڈل میں واحد فون ہیں جن میں ریکارڈنگ کے لیے ڈولبی ویژن ویڈیو ہے۔
فون میں شامل نیا ProRAW  فیچر وہ سب کچھ ریکارڈ کرتا ہے جو RAW فارمیٹ کے لیے ضروری ہے۔
نئے آئی فونز جانتے ہیں کہ فائیو جی کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔ جب زیادہ سپیڈ کی ضرورت نہ ہوتو فون کا سمارٹ ڈیٹا فیچر فون کی بیٹری بچانے کے لیے اسے  خود کار طور پر فور جی پر منتقل کردیتا ہے۔
فون کی بیٹری چارجنگ کے لیے جو سب سے بڑی اختراع ہے وہ MagSafe ہے، جسے میک بکس کے شائقین استعمال کرتے ہیں۔
اس بار یہ وائرلیس چارجنگ کا استعمال کرتا ہے۔ اس بار اس کی چارجنگ سپیڈ Qi چارج کے لیے  7.5 واٹ سے بڑھ کر 15 واٹ ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ ایپل نے اس بار باکس میں سے چارچر کم کر دیا ہے۔ اب فون کے ساتھ صارفین کو یو ایس بی – سی ٹو لائٹنگ کیبل ملے گی جس سے فون کو میک بک سے کنکٹ کیا جا سکے گا۔ ایپل کا کہنا ہے کہ اس سے ماحول میں کاربن کا اخراج کم ہوگا۔
ایپل کا یہ اقدام 2030 تک کاربن نیوٹرل بننے کی طرف ایک قدم ہے۔

ایپل نے دونوں آئی فون پروز میں ایپل اے 14 بائیونک چپ سیٹ استعمال کیا ہے۔ یہ 5 این ایم پر بنا دنیا کا پہلا چپ سیٹ ہے، جس میں 11.8 ارب ٹرانسسٹرز ہیں۔ یہ اے 13 سے 40 فیصد زیادہ ہیں۔اس میں دو بڑی سی پی یو کورز اور 4 چھوٹی کورز شامل ہیں جو پچھلے ماڈلز سے 50 فیصد زیادہ کارکردگی فراہم کرتی ہیں۔
اسی طرح 4 کور جی پی یو بھی کارکردگی کو پچھلے ماڈل سے 50 فیصد بڑھاتا ہے۔ مشین لرننگ کے معاملے میں بھی یہ 70 فیصد بہتر ہے۔
پرو ماڈلز کو خریدنے کی ایک بڑی وجہ زیادہ سٹوریج ہو سکتی ہے۔ اس بار ایپل نے اسے 128 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی اپ گریڈ آپشنز کے ساتھ پیش کیا ہے۔
آئی فون 12 پرو کی قیمت 1000 ڈالر سے شروع ہوگی ہے۔ اس کے پری آرڈرز جمعے سے شروع ہونگے اور یہ اگلے ہفتے دستیاب ہوگا۔ پرو میکس کی قیمت 1100 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔اس کے پری آرڈر 6 نومبر سے شروع ہونگے اور یہ 13 نومبر کو فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2020-10-14

More Technology Articles