Apple iPhone 7 Plus arrives with dual cameras

Apple IPhone 7 Plus Arrives With Dual Cameras

ایپل نے ڈوئل کیمرا کے ساتھ آئی فون 7 پلس متعارف کرادیا

ایپل نے آئی فون7 کے ساتھ آج آئی فون 7 پلس بھی متعارف کرا دیا۔آئی فون 7 پلس کے ہارڈ وئیر اور مختلف فیچرز کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

کیمرا
آئی فون 7 پلس کی بیک پر ایپل نے ڈوئل کیمرا سیٹ ایپ شامل کیا ہے۔ دونوں سنسر 2 ایکس آپٹیکل زوم کا کام کرتے ہیں۔ اسی طرح کا فیچر ایل جی نے جی 5 اور وی 20 میں بھی متعارف کرایاہے۔

آئی فون 7 پلس کی بیک پر ایک کیمرا وائیڈ اینگل 28 ایم ایم اور ایک ٹیلی فوٹو 58ایم ایم یونٹ ہے۔یہ دونوں کیمرے 12 میگا پکسل ہے۔ یہ کیمرے ایک ساتھ مل کر زبردست تصویر بناتے ہیں۔ آئی فون 7 پلس تصویر بنانےسے پہلے ایک depth map بناتا ہے اور پس منظر کو سامنے موجود چیز سے الگ کر دیتا ہے۔ آپ تصویر لینے سے پہلے بھی فیلڈ ایفکٹس کی depth رئیل ٹائم میں دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیچر نیا نہیں ہے۔ اس سے پہلے نوکیا ، ایچ ٹی سی، گوگل اور دوسری کمپنیاں اپنی ڈیوائسز میں اس فیچر کو متعارف کرا چکی ہیں۔
12 میگا پکسل سنیپر 60 فیصد تیز رفتار اور کارکردگی میں 30فیصد بہتر ہے۔ اپنے پیش رو کی طرح آئی فون 7 پلس کے کیمرے میں بھی آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن ہے۔ اس کا نیا 6 ایلیمنٹ لینز کواڈ ایل ای ڈی کی بدولت کم روشنی میں بھی بہترین تصویر بنا سکتاہے۔
28 ایم ایم کیمرے کا اپرچر f/1.8 ہے جبکہ 58 ایم ایم ٹیلی فوٹو کیمرے کا اپرچر تھوڑا سست یعنی f/2.8ہے۔ڈیوائس کا فیس ٹائم سیلفی کیمرا کو 2میگا پکسل بڑھا کر 7 میگا پکسل کر دیا گیا ہے۔

ہارڈ وئیر
ایپل آئی فون 7پلس میں اینٹینا بینڈ اب واضح نظر نہیں آرہے۔ اینٹینا بینڈ کو ٹاپ اور نیچے منتقل کر دیا گیاہے۔ایپل آئی فون 7 پلس کو برانڈ نیو جیٹ بلیک ورژن میں شیشے کی طرح کی فنشنگ کے ساتھ متعارف کرایا گیا۔
تاہم اسے پرانے انداز میں بلیک، گولڈ، سلور اور روز گولڈ آپشن میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
اس ڈیوائس میں ایپل نے اب کلاسیکل ہوم بٹن بھی ختم کر دیا گیاہے۔اب ہوم بٹن کی جگہ 3ڈی ٹچ بٹن متعارف کرایا گیاہے۔
آئی فون 7 پلس میں ایک اہم تبدیلی 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک کے خاتمے کی ہے۔ اسے کور کرنے کے لیے ایپل ریٹیل باکس میں صارفین کو لائٹنگ ائیر پوڈ اور 3.5 ایم ایم ٹو لائٹنگ اڈاپٹر بھی فراہم کرے گا۔
اس ڈیوائس کے ساتھ بلوٹوتھ ائیرپوڈ فراہم نہیں کیے گئے۔ اس کے لیے صارفین کو الگ سے 160 ڈالر خرچ کرنے پڑیں گے۔
ایپل آئی فون 7 پلس میں سٹیریو سپیکر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ایک سپیکر تو فیسنگ کے نچلی طرف ہے جبکہ دوسرا ائیر پیس کے نیچے چھپا ہے۔ایپل کا دعویٰ ہے کہ نئے آئی فون کی آواز پچھلے سے دوگنا ہوگی۔
آئی فون 7 پلس واٹرپروف اور ڈسٹ پروف ڈیوائس ہے۔
آئی پی 67 سرٹیفیکیشن کا مطلب ہے کہ آدھے گھنٹے تک ایک میٹر گہرے پانی میں پڑے رہنے سے اس کا کچھ نہیں بگڑے گا۔

کارکردگی
ایپل آئی فون 7 پلس میں نئے اے 10 فیوژن چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور پراسیسرشامل کیا گیا ہے، جس کے ٹرانسسٹر کی تعداد 3.3 ارب ہے۔اس کی دوکورز ہائی پرفارمنس کے لیے اور دو ڈیوائس استعمال نہ ہونے کی صورت میں بیٹری بچانے کےلیے ہیں۔
اے 10 فیوژن میں گرافکس پراسیسر اے 9 کے برعکس 50 فیصد تیز رفتارہے۔

بیٹری
ایپل کا دعویٰ ہے کہ آئی فون 7 پلس کی بیٹری ٹائمنگ اپنے پیش رو سے روز ایک گھنٹہ زیادہ ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ وائرلیس آڈیو کے ساتھ یہ 60 گھنٹے اور ایل ٹی ای براوزنگ کرتےہوئے 13 گھنٹے چل سکتا ہے۔

صارفین 9 ستمبر سے آئی فون 7پلس کے پری آرڈر کر سکتے ہیں۔ اس کے 32 جی بی بنیادی ورژن کی قیمت 769 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ آئی فون 7 پلس کو 128 جی بی اور 256 جی بی ماڈل میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس کا جیٹ بلیک ورژن صرف 128 جی بی اور 256 جی بی سٹوریج آپشنز کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ فون کی فروخت کا آغاز 16 ستمبر سے ہوگا۔

Apple iPhone 7 Plus arrives with dual cameras
تاریخ اشاعت: 2016-09-07

More Technology Articles