Apple Releases Mac 30th Anniversary Video

Apple Releases Mac 30th Anniversary Video

ایپل کے 30 سال مکمل ہونے پر 100 آئی فونز پر بنائی گئی ویڈیو

14جنوری 2014 کو ایپل نے کاروباری دنیا میں اپنے 30کامیاب سال پورے کر لیے۔اس سنگِ میل کو پورا کرنے کے موقع پر ایپل کی جانب سے ایک دن میں 100 آئی فونز پر بنائی گئی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے!
ڈائرکٹر جیک سکوٹ کی رہنمائی میں فلم نگاروں کی ٹیم نے 100 آئی فونز پر مبنی ایک ویڈیو بنائی جس پر صرف ایک دن صرف کیا گیا اور نتیجہ بہت پر اثر رہا۔
یہ ویڈیو 15 مختلف جگہوں پر بنائی گئی تھی اور 45 مختلف کہانیاں بیان کرتی ہے۔

اس ویڈیو کا دورانیہ تقریباً 70 گھنٹے ہے۔سکوٹ’’ فیس ٹائم ‘‘کے ذریعے اپنی فلم بنانے والے عملے سے رابطے میں تھے اور اپنے عملے کو ہدایات دے رہے تھے۔وہ اپنے اس عمل کے بارے میں کہتے ہیں کہ:
’’اس ڈؤائس سے جوڑی ہوئی کہانی کو بتانے، اس کو ظاہر کرنے اور اس کے متعلق تفتیش کرنے کے لیے آزادی حس چاہیے‘‘۔

(جاری ہے)


پوری ویڈیو بننے کے بعد اس فلم کو مشہور فلم ایڈیٹر’’ اینگس وال‘‘ کے سپرد کیا گیا جس نے اپنے 21 اضافی ایڈیٹروں کے ساتھ مل کر اس فلم کے ٹکڑوں کو جوڑ کر مکمل فلم کا روپ دیا۔


اس ویڈیو کا ٹائٹل 1.24.14 ہے۔ جسے آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں!

فیس بک ویڈیو:

یو ٹیوب ویڈیو:

تاریخ اشاعت: 2014-02-04

More Technology Articles