Apple unveils new Mac Pro and Pro Display XDR
ایپل نے نیا میک پرو اور پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر متعارف کرا دیا
نئے میک پرو کو آنے میں کافی دیر لگی ہے۔ اس سے پچھلی نسل کا میک 2013ء میں لانچ کیا گیاتھا۔اس سے پچھلی نسل کے میک کو 2017ء میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ اس وقت کمپنی نے ایک نئے میک کا اعلان بھی کیا تھا، جسے اب لانچ کر دیا گیا ہے۔
نئے 2019ء میک پرو کو دوبارہ ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔اسے 2013ء کے سیلنڈر کی طرح کے ڈیزائن کی بجائے ٹاور سٹائل ڈیزائن میں متعارف کرایا گیا ہے۔2006ء سے 2012ء تک کے میک پروز اسی ڈیزائن میں تھے۔نیا میک پروہر طرح کی اسسریز کےلیے 8 پی سی آئی ایکسپریس ایکسپینشن سلاٹس کے ساتھ ہے ۔
(جاری ہے)
نئے میک پرو کے تمام ماڈلز میں Intel Xeon W پروسیسرز ہیں۔ اس کے بنیادی ماڈل میں 8 کور سی پی یو ہے لیکن اس کے 12 کور، 16 کور، 24 کور اور 28 ماڈلز بھی ہیں۔ یہ سب ماڈلز ہائپر تھریڈنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔
نئے میک پرو کے بنیادی ماڈل 32 جی بی میموری سے شروع ہوتا ہے۔ اس علاوہ 48 جی بی، 96 جی بی، 192 جی بی، 384جی بی، 768 جی بی اور 1.5 ٹی بی ڈی ڈی آر 4 ای سی سی آپشن دستیاب ہیں۔ آپ کو یاد دلاتے چلیں کہ یہ میموری ماڈیول ہیں، سٹوریج نہیں۔
نئے میک پرو کے 24 یا 28 کور سی پی یوز ہی مکمل 1.5 ٹی بی میموری کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کا 8 کور ماڈل تمام میموریز کو 2666MHz تک ہی استعمال کر سکتا ہے جبکہ 12 سے 28 کور سی پی یو مکمل 2933MHz کی سپیڈ پر میموری استعمال کرتے ہیں۔
اب آ جائیں سٹوریج کی طرف۔ نیا میک پرو فلیش اونلی سٹوریج کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس کے بنیادی ماڈل میں 256 جی بی سٹوریج ہے جسے 4 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسے ایپل کی ٹی 2 چپ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، جو انکرپشن کو بھی ہینڈل کر سکتی ہے۔ اب اس کے مدربورڈ میں دو نظر آنے والی SATA پورٹس بھی ہیں لیکن ایپل نے ان کا مقصد نہیں بتایا۔
گرافکس کےلیے اس میں AMD Radeon Pro 580X ہے جو ہاف ہائیٹ ایم پی ایکس ماڈیول میں ہے۔ آپ فل ہائیٹ ایم پی ایکس ماڈیول میں Radeon Pro Vega II بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سنگل ایم پی ایکس ماڈیول میں Vega II گرافکس بھی حاصل کر سکتےہیں۔ آپ اس طرح کے دو ماڈیول استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ نئے میک پرو میں چار Radeon Pro Vega II گرافکس کارڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو میک پرو کی پروسیسنگ پاور کم لگے تو اس میں Afterburner بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروگرام ایبل ASIC ہے جو ویڈیو انکوڈنگ اور ڈی کوڈنگ کی رفتار کو بڑھاتا ہے۔ یہ 8K ProRes RAW 30fps ویڈیو کی 3 سٹریمز یا 4K ProRes RAW 30fps ویڈیو کی 12 سٹریمز یا 4K ProRes 422 30fps ویڈیوز کی 16 سٹریمز ہینڈل کر سکتا ہے۔ اس لیول کی کارکردگی کا حصول فی الحال مارکیٹ میں دستیاب تیز رفتار ترین گرافکس کارڈ کی موجودگی میں بھی ناممکن ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے میک پرو میں 4x Thunderbolt 3 پورٹس، 2x 10Gb Ethernet پورٹس، Wi-Fi 802.11ac اور Bluetooth 5.0 ہے۔
28 کور پروسیسرز، 4 گرافکس کارڈ، میموری کی 12 سٹکس، 4 ٹی بی سٹوریج اور ویڈیو پراسیسر کو چلانے کے لیے 1400W پاور سپلائی درکار ہوتی ہے۔
یہ تو ہوگیا نیا میک پرو۔ ایپل پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر اس سے بھی زیادہ متاثر کن ہے۔ کمپنی نے کلر اور ڈسپلے کیلیبریشن کا تمام علم اس ایک پراڈکٹ میں جمع کر دیا ہے۔ یہ مارکیٹ میں سب سے بہترین پروفیشنل گریڈ مونیٹر ہے۔
یہ 32 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی سے شروع ہوتا ہے ، جس کی ریزولوشن 6016 x 3384 (16:9) ہے۔ ایپل نے اسے Retina 6K کا نام دیا ہے۔ اس میں DCI-P3 وائیڈ کلر سپورٹ کے ساتھ 10 بٹ کلر پینل ہے۔ یہ ڈسپلے ایس ڈی آر کانٹینٹ کو 500 nitsبرائٹ نیس پر دکھا سکتا ہے، یہ کافی زیادہ روشن ہے۔ یہ چونکہ ایچ ڈی آر ڈسپلے ہے اس لیے اس میں 1000 nits برائٹ نیس بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مخصوص حالات میں یہ مختصر وقت کے لیے 1600 nitsتک بھی جا سکتی ہے۔
پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر میں متاثر کن 576 زونز ہیں۔ جنہیں الگ الگ منتخب کر کے آن یا آف کیا جا سکتا ہےتاکہ ہائی کنٹراسٹ یا کم بلومنگ فراہم کی جا سکے۔
اس مونیٹر میں بہت سے ریفرنس موڈز ہیں تاکہ آپ اپنے منتخب فارمیٹ پر کام کر سکیں۔ آپ HDR Video P3-ST 2084 (HDR10/Dolby Vision)، BT.709، BT.601، P3-DCI، P3-D65، P3-D50، اور sRGB میں سے اپنی مرضی کا موڈ منتخب کر سکتے ہیں۔ ان میں سینما سے لیکر ٹیلی ویژن اور فوٹوز تک سب موجودہ معیارات شامل ہیں۔ یہ مونیٹر 47.95Hz، 48.00Hz، 50.00Hz، 59.94Hz اور 60.00Hzریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے پروڈسپلے ایکس ڈی آر میں چار تھنڈر بولٹ 3 پورٹس ہیں۔ اس میں یو ایس بی-سی پورٹس بھی ہیں لیکن اسے تھنڈر بولٹ ڈیوائسز کے ساتھ کام کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس مونیٹر کے ساتھ ایک سٹینڈ بھی پیش کیا گیا ہے۔ پرو سٹینڈ بلندی کی ایڈجسٹمنٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ آپ چاہیں تو مونیٹر کو صرف ایک بٹن دبا کر سٹینڈ سے الگ بھی کر سکتے ہیں۔
2019 میک پرو کی قیمت 5999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ یہ اس کے 8 کور سی پی یو، 32GB 2666MHz میموری، 256 جی بی ایس ایس ڈی سٹوریج اور AMD Radeon Pro 580X گرافکس ماڈل کی قیمت ہے۔
پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر کی قیمت 4999 ڈالر سے شروع ہے جبکہ پرو سٹینڈ کی قیمت 999 ڈالر ہے اور VESA Mount Adapter کی قیمت 199 ہے۔ دونوں مصنوعات اس سال خزاں میں دستیاب ہونگی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry