Apple Watch Series 2 brings GPS

Apple Watch Series 2 Brings GPS

ایپل نے جی پی ایس اور نئے پراسیسر کے ساتھ ایپل واچ سیریز 2 متعارف کرا دی

ایپل نے آج نئی نسل کی گھڑی جسے ایپل واچ سیریز 2 کا نام دیاگیا ہے ، متعارف کرا دی ہے۔اس کی شیپ اور ڈیزائن پہلے جیسا ہی ہے مگر یہ واچ واٹر پروف ہے۔ ایپل واچ سیریز 2 کارکردگی اور کنکٹیویٹی کے معاملے میں بھی پہلے سے بہتر ہے۔
واٹرپروف ایپل واچ سیریز 2 کو 50 میٹر گہرا پانی بھی نقصا ن نہیں پہنچا سکتا۔ آئی پی 67 سرٹیفیکیشن میں تو وقت کی حد ہوتی ہے کہ ڈیوائس 30 منٹ تک ایک میٹر گہرے پانی میں رہے تو اس کا کچھ نہیں بگڑتا مگر ایپل واچ سیریز 2 کے معاملے میں پانی میں گزرے وقت کی بھی کوئی پابندی نہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ اس نے کئی ہفتوں تک اپنی گھڑی کو زیرآب ٹسٹ کیا ہے۔
نئی واچ کے صرف سپیکرہی ایسی جگہ ہے جہاں پانی جمع ہو سکتا ہے مگر اسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ سوئمنگ کے بعد پول سے باہر نکلنے پر پانی خود بخود باہر نکل جاتاہے۔

(جاری ہے)


واچ سیریز 2 میں جی پی ایس کو مربوط کر دیا گیاہے۔اس میں سی پی یو اور جی پی یو کو بھی S2 SiPسے اپ گریڈ کیا گیاہے۔

اس کا پراسیسر بھی اب ڈوئل کور ہوگیا ہے، جس سے اس کی کارکردگی 50 فیصد بڑھ گئی ہے۔ایپل ایس 2 کے جی پی یو کی کارکردگی بھی دوگنا ہوگئی ہے۔
نئی واچ سیریز 2 کا ڈسپلے پہلے سے دوگنا روشن ہے ، جو 1000 nitsتک پہنچ سکتا ہے۔ایپل کی طرف سے فروخت کیا جانے والا یہ سب سے روشن ڈسپلے ہے۔
ایپل واچ سیریز 2 ریگولر 38 اور 42 ایم ایم ایڈیشنز ایلومینیم اور سٹین لیس سٹیل میں دستیاب ہوگی۔
اس کا ایک نیا سرامکس ماڈل بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جو سٹیل والے ماڈل سے چار گنا مضبوط ہے۔ ایپل واچ سیریز 2 میں کوئی بھی دستیاب بینڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایپل نےNike بینڈ کے ساتھ Apple Watch Series 2 Nike+ Edition بھی متعارف کرایاہے۔ واچ سیریز 2 کا آپریٹنگ سسٹم watchOS 3 ہے۔ یہ او ایس بہت درستی سے صارفین کی سوئمنگ اور استعمال شدہ کیلوریز کا حساب بتا سکتا ہے۔

ایپل واچ سیریز 2 کی قیمت 369 ڈالر سے شروع ہے۔ Nike+ ایڈیشن کی قیمت بھی یہی ہے۔اس کے پری آرڈر 9 ستمبر سے شروع ہونگے اور اس کی فروخت 16 ستمبر سے شروع ہوگی۔
ایپل نے اپنی اوریجنل واچ کو بھی اپ گریڈ کیاہے ۔ اب یہ ایپل واچ سیریز 1 ہوگی اور اس میں وہی ڈوئل کور پراسیسر ہوگا جو ایپل سیریز 2 میں ہے تاہم اس کی قیمت کم کر کے 269 ڈالر کر دی گئی ہے۔موجودہ واچز میں 13 ستمبر کو watchOS 3 بھی فراہم کر دیا جائے گا۔

ایپل واچ سیریز2

تاریخ اشاعت: 2016-09-07

More Technology Articles