Apple will discontinue iPhone 4

Apple Will Discontinue IPhone 4

ایپل نے آئی فون 4 کو مارکیٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس سال کے آغاز میں ایپل نے آئی فون4 کی دوبارہ فروخت کو یقینی بنایا تھا مگر اب دوبارہ اس کو معطل کرنے کا ارادہ بھارت میں ایپل کے تین بڑے پارٹنر میں سے ایک کا کہنا ہے کہ ایپل کی طرف سے پرانے فونز کی دوبارہ دستیابی کی وجہ سے اس کے صارفین کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہو ا تھا۔انہی پارٹنرز کے مطابق ایپل پرانے ماڈلز کی مزید دستیابی کو روک دے گا۔

جن ممالک میں آئی فون 4 تا حال دستیاب تھے معطل کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسکی جگہ آئی فون 4ایس کی زیادہ سے زیادہ فروخت یقینی بنائی جائے گی۔
ایپل کے دو بجٹ فونز آئی فون 4 اور آئی فون 4 ایس کی انڈیا، چین ، پاکستان ، روس اور برازیل میں ریکارڈ فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔
ایپل کی طرف سے’’ بائے بیک ‘‘پروگرام بھی متعارف کروایا گیا تھا جس کی وجہ سے آئی فون 4 اور 4 ایس کی قیمتوں میں پائے جانے والے فرق میں کافی حد تک کمی واقع ہوگی تھی۔
اب’’ بائے بیک ‘‘کی پیشکش کو ختم کر دیا گیا ہے اور آئی فون 4 ایس کو نئی قیمت پر پیش کیا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-09

More Technology Articles