Apple's new entry-level iPad gets a bigger screen and Smart Connector, keeps same price

Apple's New Entry-level IPad Gets A Bigger Screen And Smart Connector, Keeps Same Price

ایپل نے پرانی قیمت میں بڑی سکرین اور سمارٹ کنکٹر کے ساتھ نیا آئی پیڈ متعارف کرا دیا

ایپل نے آئی فون 11 کی تعارفی تقریب میں  نیا انٹری لیول  آئی پیڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اسے سٹیج پر ساتویں نسل (7th generation) کے نام سے پکارا گیا ہے۔یہ مارچ 2018 میں 9.7 انچ سکرین کے ساتھ متعارف کرائی گئی 329 ڈالر کی ڈیوائس کا جانشین ہے۔
نئے آئی پیڈ میں تقریباً 3.5 ملین پکسلز کے ساتھ  10.2 انچ  ریٹینا ڈسپلے ہے۔ اس میں اپنے پیش رو کی طرح اے 10 فیوژن چپ ہے اور اس کی قیمت بھی پچھلی ڈیوائس جتنی یعنی 329 ڈالر ہے تاہم  تعلیمی مقاصد کے لیے اسے 299 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔
اسے امریکا اور دیگر 25 ممالک میں ابھی پری آرڈر کیا جا سکتا ہے۔ اس کی فراہمی کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا۔
نیا آئی پیڈ ایپل پنسل  کو سپورٹ کرتا ہے اور اس میں سمارٹ کنکٹر بھی ہے۔ اسے ایپل کے سمارٹ کی بورڈ کے ساتھ بھی جوڑا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس ٹیبلٹ کا وزن صرف ایک پاؤنڈ ہے اور اس کی کیسنگ 100 فیصد ری سائیکل ایلومینیم سے بنی ہے۔ اس میں آئی پیڈ او ایس انسٹال ہے، جس میں بہتر ملٹی ٹاسکنگ، فلوٹنگ کی بورڈ، فائلز ایپ میں ایس  ڈی کارڈ تک رسائی اور فوٹو ایپ میں بہتر ویڈیو ایڈیٹنگ کی سہولت موجود ہے۔


ایپل ہر نئے آئی پیڈ کی خریداری پر صارفین کو ایپل ٹی وی پلس کی ایک سال کی سبسکرپشن مفت فراہم کرے گا۔ یہ نیا ٹیبلٹ ایپل کی  نئی آرکیڈ گیمنگ سبسکرپشن سروس کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
نیا آئی پیڈ32 جی بی یا 128 جی بی سٹوریج آپشنز کے ساتھ  سلور، سپیس گرے اور گولڈ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔اس کا ایک وائی فائی +سیلولر ماڈل بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کی قیمت 459 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
Apple's new entry-level iPad gets a bigger screen and Smart Connector, keeps same price
تاریخ اشاعت: 2019-09-11

More Technology Articles