Asus announces 240Hz portable gaming monitor and another with a touchscreen

Asus Announces 240Hz Portable Gaming Monitor And Another With A Touchscreen

اسوس نے 240 ہرٹز پورٹیبل گیمنگ اور ٹچ سکرین مونیٹر کا اعلان کر دیا

اُسوس  اُن پہلی کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے اس سال کمپیوٹیکس 2019 میں  پورٹیبل یو ایس بی – سی مونیٹر متعارف کرائے ہیں۔
اسوس  نے  کمپیوٹیکس 2019 میں زین سکرین ٹچ  (تصویر اوپر) بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ   ایک 15.6 انچ 1080p ٹچ سکرین مونیٹر ہے۔ اسے سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔زین سکرین ٹچ میں 7800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس کے ساتھ ایک حفاظتی کیس بھی ہے جسے کک سٹینڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اسوس نے ایک دوسرا  1080p مونیٹر ROG Strix XG17 بھی متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مونیٹر گیمنگ کے شائقین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا 240Hz گیمنگ مونیٹر ہے۔
اس کا 17.3 انچ آئی پی ایس پینل ویری ایبل ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس مونیٹر میں 2 یو ایس بی- سی پورٹس، مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی اور ایک 7800 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

اسوس کا کہنا ہے کہ یہ بیٹری 240 ہرٹز پر مونیٹر کو 3 گھنٹوں تک چلا سکتی ہے۔ اس سے کم ریفریش ریٹ پر بیٹری ٹائمنگ بھی بڑھ جاتی ہے۔
اسوس نے ابھی ان مونیٹرز کی قیمتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ لیکن زین سکرین ٹچ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔
Asus announces 240Hz portable gaming monitor and another with a touchscreen
تاریخ اشاعت: 2019-05-27

More Technology Articles