ASUS Announces the Lightest 14 Inch Laptop

ASUS Announces The Lightest 14 Inch Laptop

اسوس نے دنیا کے سب سے ہلکے 14 انچ بزنس لیپ ٹاپ کا اعلان کر دیا

اسوس نے سی ای ایس 2017 میں بہت سی مصنوعات متعارف کرائی ہیں، جن میں نیا لیپ ٹاپ Pro B9940 بھی شامل ہے۔ 14 انچ ڈسپلےکا یہ لیپ ٹاپ اپنی 14 انچ کلاس میں دنیا کا ہلکا ترین لیپ ٹاپ ہے، جس کی وجہ لیپ ٹاپ میں استعمال کیا جانے والا ہلکا میگنیشیم ہے۔اس لیپ ٹاپ کا وزن 2.31 پاؤنڈ ہے۔ مضبوطی اور پائیداری کےحوالے سے یہ MIL-STD 810G سرٹیفائیڈ بھی ہے۔
لیپ ٹاپ کے ڈسپلے کی ریزولوشن فل ایچ ڈی ہے۔

(جاری ہے)

لیپ ٹاپ میں Kaby Lake Core i5یا i7 کے ساتھ 16 جی بی ریم اور 512 جی بی ایس ایس ڈی سٹوریج ہے۔لیپ ٹاپ میں کنکٹیویٹی کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی اور ٹائپ اے پورٹس ہیں۔ B9940 کو مئی میں 999 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اسوس نے ٹرانسفارمر اور زین بک فلپ 2 ان1، نئے زین بک لیپ ٹاپ اورزین آل ان ون کا بھی اعلان کیا ہے۔ بنیادی طور پر ان میں انٹل کے Kaby Lake پروسیسرز اپ ڈیٹ کیے گئے ہیں۔لیپ ٹاپ کی قیمتیں 699 ڈالر سے شروع ہوتی ہیں۔ آن ان ون مشین کی فروخت کا آغاز اس سال مئی سےشروع ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-04

More Technology Articles