Asus announces Zenfone 6 Edition 30 with 12GB of RAM, 512GB of storage

Asus Announces Zenfone 6 Edition 30 With 12GB Of RAM, 512GB Of Storage

اسوس نے 12 جی بی ریم اور 512 جی بی سٹوریج کے ساتھ زین فون 6 ایڈیشن 30 متعارف کرادیا

اسوس کے قیام کو 30 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر کمپنی نے ایک خصوصی لیپ ٹاپ (تفصیلات اس صفحے پر) اور ایک خصوصی سمارٹ فون متعارف کرایا ہے۔
اسوس نے زین فون 6 کو کچھ دنوں پہلے متعارف  کرایا ہے (تفصیلات اس صفحے پر
اپنےقیام کے 30 سال مکمل ہونے پر اسوس نے زین فون 6 ایڈیشن 30 متعارف کرایا ہے۔
اس سمارٹ فون کو تائیوان میں ہونے والی کمپیوٹیکس 2019 ء میں متعارف کرایا  گیا۔

(جاری ہے)


یہ سمارٹ فون محدود تعداد میں بنایا گیا ہے۔ اس کے  صرف 3000 یونٹس فروخت کیے جائیں گے۔ اس کے  ساتھ وی آئی پی  فوائد اور 30 ماہ کی ورانٹی پیش کی جائے گی۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ،  12 جی بی ریم اور 512 جی بی انٹرنل سٹوریج ہوگی۔اس فون  کے فلپ کیمرہ سیٹ اپ میں 48 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 586 مین سنسر اور 13 میگا پکسل  الٹرا وائیڈ سنسر(125 ڈگری) ہے۔اس فون نے DxoOMark پر ریکارڈ توڑ سیلفی سکور حاصل کیا ہے۔
اس فون میں  5ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔فون کا لوچ لیس ڈسپلے 6.4 انچ کا ہے، جس کی ریزولوشن 1080p+ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2019-05-28

More Technology Articles