Asus introduces two ZenBooks with unique features
اسوس نے منفرد فیچرز کے ساتھ دو زین بکس متعارف کرا دیں
تائیوان میں منعقد ہونے والے ٹیکنالوجی کے میلے کمپیوٹیکس میں بہت سی کمپنیاں اپنے منفرد فیچرز کی ڈیوائسز کے ساتھ صارفین کو متاثر کر رہی ہیں۔ اسوس انہی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی نے کچھ منفرد فیچرز کے ساتھ دو نئی زین بکس(ZenBooks) متعارف کرائی ہیں۔
زین بک پرو یو ایکس 580(Zenbook Pro UX580) کی سکرین 15.6 انچ 4K ہے۔ اس میں 5.5 انچ کی ایک سیکنڈری سکرین ہے، جو ٹچ پیڈ سے دوگنی بڑی ہے۔
زین بک پرو 15 یو ایکس 580 میں انٹل کور آئی 9 پروسیسر اورNvidia کا GTX 1050 Tiگرافکس کارڈ ہے۔ اس میں 16 جی بی تک کی ریم اور 1 ٹی ٹی ایس ایس ڈی ہے۔ اس کے سکرین پیڈ کو بڑی سکرین پر کوئی چیز پن پوائنٹ کرنے یا الگ سے سیکنڈری سکرین کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
(جاری ہے)
ڈیوائس کا یوزر انٹرفیس کچھ ایسا ہے صارفین دوسری ونڈو کو بھی وہاں منتقل کر سکتے ہیں اور اسی وقت ٹچ پیڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ ڈیوائس جولائی کے وسط میں مارکیٹ میں فروخت کے لیےپیش کی جائے گی، اس کی قیمت 2299 ڈالر سے شروع ہوگی۔زین بک ایس کی باڈی کافی ہلکی ہے لیکن اس کی انفرادیت اس کا ڈیزائن ہے۔ اس کے قبضے(hinge) کو اسوس نے ErgoLift کانام دیا ہے۔ اسوس نے اسے اس طرح بنایا ہے کہ ڈیوائس کھولنے سے کی پیڈ 5.5 ڈگری اوپر اٹھ جاتا ہے، جس سے صارف بہتر طور پر ٹائپ کر سکتا ہے اور ڈیوائس گرم بھی نہیں ہوتی۔ اسی ڈیزائن کی وجہ سے آڈیو پرفارمنس بھی بہترین ہوگئی ہے۔
یہ ڈیوائس 11 جون کو فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس کی قیمت 1199 ڈالر سے شروع ہوگی۔
زین بک ایس کا ڈسپلے 13.3 ہے۔ اس کا سکرین ٹو باڈی ریشو 85 فیصد ہے۔ اسے 4K اور 1080p دوآپشنز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry