Asus launched ZenBook 3 Deluxe

Asus Launched ZenBook 3 Deluxe

اسوس نے 13 انچ نوٹ بک میں 14 انچ ڈسپلے کے ساتھ زین بک 3 ڈیلکس لانچ کر دیا

اسوس نے کنزیومر الیکٹرونکس شو 2017 میں نے زین بک 3 نوٹ بک متعارف کرا دی ہے۔اسوس نے 13 انچ کی اس نوٹ بک میں 14 انچ 1080p ڈسپلے سکرین کو شامل کیا ہے، جس کے باعث زین بک 3 ڈیلکس کافی سلم ہوگیا ہے۔ اس کی موٹائی 7.46 ملی میٹر  اور سکرین ٹو باڈی ریشو 77 فیصد ہے۔
اس کے ہارڈ وئیر میں انٹل Core i5-7200U یا  i7-7500U سی پی یو کے ساتھ  انٹل ایچ ڈی 620 گرافکس، 16 جی بی تک کی ایل پی ڈی ڈی آر 3 ریم اور1 ٹی بی تک سٹوریج  ہے۔

(جاری ہے)


زین بک 3 ڈیلکس کا وزن 1.1  کلوگرام ہے ۔ اس کی 46Wh Li-Po بیٹری  اسے 10 گھنٹے تک استعمال کے قابل بناتی ہے۔
اس کے کنکٹیویٹی آپشنز میں Wi-Fi 802.11ac، بلوٹوتھ 4.1، دو یو ایس بی ٹائپ-سی پورٹ کے ساتھ تھنڈر بولٹ 3 کی سپورٹ اور ایک یو ایس بی ٹائپ سی شامل ہے۔
اسے مئی میں 1699 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-07

More Technology Articles