Asus outs two new Zenpad 10 tablets too

Asus Outs Two New Zenpad 10 Tablets Too

اسوس نے دو نئے زین پیڈ 10 ٹیبلٹس لانچ کر دئیے

ہر سال کی طرح اسوس ان دنوں نئی ڈیوائسز لانچ کرنے میں مصروف ہے۔ ان دنوں کمپیوٹکس، تائپے، تائیوان میں ہونے والا ٹریڈ شو مصنوعات کی لانچ کےلیے اچھا موقع ہوتا ہے۔ اس موقع پر اسوس نے Z301MFL اور Z301ML دو نئے ٹیبلٹس بھی لانچ کیے ہیں۔ دونوں ٹیبلٹس کا زیادہ تر ہارڈ وئیر ایک سا ہی ہے۔ Z301MFL ایک ہائی اینڈ ڈیوائس ہے۔ اس کا ڈسپلے 10.1 انچ (1,920x1,200) ہے۔ اس ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل، فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے۔
ٹیبلٹ میں دو فرنٹ فیسنگ سپیکر، 1 یو ایس بی تائپ سی پورٹ، 3.5 ہیڈسیٹ جیک، ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور18Wh کی نہ تبدیل ہونے والی بیٹری ہے۔اس ٹیبلٹ میں میڈیا ٹیک MT8735A چپ سیٹ کے ساتھ 1.45 گیگا ہرٹز کواڈ کور سی پی یو اور Mali-T720MP2 جی پی یو ہے۔ اس ٹیبلٹ میں اینڈروئیڈ کا تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔

(جاری ہے)

Z301MFL کو 2 جی ریم /16 جی بی سٹوریج، 3 جی بی / 32 جی بی اور 3 جی بی / 64 جی بی سٹوریج آپشن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

ٹیبلٹ میں 4 جی اور 3 جی ڈیٹا کنکٹیویٹی بلٹ ان ہے۔ یعنی اس ٹیبلٹ پر زیادہ سے زیادہ 150 میگا بٹ فی سیکنڈ کی زبردست سپیڈ سے ڈاون لوڈنگ کی جا سکتی ہے۔ 490 گرام وزنی اور 251.77 x 172.17 x 8.95 ملی میٹر پیمائش کا یہ ٹیبلٹ تین رنگوں میں دستیاب ہوگا، ۔ اس ٹیبلٹ کے ساتھ اسسریز میں بلوٹوتھ کی بورڈ ڈاک بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس ٹیبلٹ کے برعکس Zenpad 10 Z301ML میں کم ریزولوشن (1,280x800) کا ڈسپلے اور کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز پروسیسر(MT8735W ایس او سی) ہے۔ ان دو چیزوں میں فرق کےعلاوہ یہ پیمائش، وزن اور رنگوں میں Z301MFL جیسا ہی ہے۔ ان ٹیبلٹس کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں ابھی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
Asus outs two new Zenpad 10 tablets too
تاریخ اشاعت: 2017-05-31

More Technology Articles