Asus unveils leather and gold laptop to celebrate its 30-year anniversary

Asus Unveils Leather And Gold Laptop To Celebrate Its 30-year Anniversary

اسوس نے اپنے قیام کے 30 سال مکمل ہونے پر سونے اور لیدر کا لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا

اسوس نے اپنے قیام کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔ اسوس زین بک ایڈیشن 30 میں سفید لیدر  کور اور 18قیراط روز گولڈ لوگو ہے۔ یہ لوگو سٹار ٹریک کے سٹار فلیٹ  کے نشان جیسا ہے۔لیدر کور اور گولڈ لوگو کے  سوا یہ لیپ ٹاپ روایتی لیپ ٹاپس کی طرح ہے۔ اسوس کے چیئر مین جونی شہیہ کا کہنا ہے کہ لیدر کور میں چمڑے کا ہر ٹکڑا   ہاتھوں سے منتخب کیا ہے ، اسے ماہر درزیوں نے سیا ہے۔
اسوس اپنے  لیدر لیپ ٹاپ کے لیے اسسریز بھی فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسوس  نے پہلا لیدر کور لیپ  ٹاپ 2016 میں متعارف کرایا تھا۔ یہ ایس 6 ایف تھا۔
زین بک ایڈیشن 30 میں انٹل کا 8 ویں نسل کا کور آئی 7 پروسیسر، این ویڈیا کا جی فورس ایم ایکس 250 گرافکس، 16 جی بی تک کی ریم اور PCIe SSD سٹوریج ہے۔
اس 13 انچ کے لیپ ٹاپ میں اسوس بیزل فری ڈسپلے کی وجہ سکرین ٹو باڈی ریشو 95 فیصد ہے۔ اسوس نے اس میں اپنا سکرین پیڈ بھی شامل کیا ہے۔ سکرین پیڈ اصل میں ٹریک پیڈ ہے، جس میں اسوس نے سکرین شامل کر دی ہے۔
اسوس نے ابھی اس لیپ ٹاپ کی دستیابی کی تاریخ اور قیمت نہیں بتائی۔ اسوس اس لیپ ٹاپ کو محدود تعداد میں فراہم کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2019-05-27

More Technology Articles