Asus Zenfone 5 and 5z
اسوس نے زین فون 5 اور 5 زیڈ بھی لانچ کر دئیے
اسوس نے موبائل ورلڈ کانگرس میں دوسری کئی ڈیوائسز کے ساتھ زین فون 5 اور ہائی اینڈ5 زیڈ بھی متعارف کرائے ہیں۔ یہ دونوں ماڈل تقریباً ایک جیسے ہیں۔ دونوں میں ہی مصنوعی ذہانت کے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ AI Photography سے سین ڈیٹیکشن ، فوٹولرننگ، پورٹریٹ موڈ اور بیوٹی فیکیشن کے فیچر استعمال کیے جا سکیں گے۔AI Display سے ڈسپلے آپ کے موبائل کی طرف دیکھتے ہی آن ہوجائے گا۔
اس میں آٹومیٹک کلر ٹمپریچر ایڈجسٹمنٹ کا فیچر ہے۔ AI Ringtone سے رنگ ٹون کا والیوم آپ کے ماحول میں موجود شور کی وجہ سے کم یا زیادہ ہو جائے گا۔ اسوس نے اس میں ZeniMoji کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ یہ لائیو اینیمیٹڈ اوٹار ہیں، جنہیں آپ لائیو سٹریم اور ویڈیو کالز میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔زین فون 5 کا ڈسپلے 6.2 انچ DCI-P3سپورٹ کے ساتھ 2,246x1,080 Super IPS ٹچ سکرین ہے۔
(جاری ہے)
فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ ہے جسے 14 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے۔ یہ فون 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔
اس فون کی بیک پر مین کیمرہ سونی کا IMX363 12 میگا پکسل کا ہے۔ کیمرے کا اپرچر f/1.8 ہے۔ اس کیمرےکے فیچرز میں او ائی ایس فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس، 1.4 um پکسل سائز اور 83 ڈگری فیلڈ آف ویو شامل ہیں۔ بیک پر 120 ڈگری وائیڈ اینگل کیمرہ بھی ہے، جس کی ریزوولوشن ابھی نہیں بتائی گئی۔فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0اپرچر اور 84 ڈگری فیلڈ آف ویو کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
زین فون 5 میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ AI Charging سے یہ بیٹری دوگنا عرصے چلے گی۔ فون میں ڈوئل سم فنکشن اور ڈؤئل ایمپس کے ساتھ ڈؤئل سپیکرز ہیں۔ فون کے باکس میں ہائی ریزولوشن ائیر فون بھی ہیں۔ فون میں ایف ایم ریڈیو بھی ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ اوریو کے ساتھ ZenUI 5.0 او ایس انسٹال ہے۔
زین فون 5 زیڈ بنیادی طور پر زین فون 5 ہی ہے لیکن اس میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج ہے۔ یہ تین سٹوریج آپشنز 6 جی بی / 64 جی بی، 8 جی بی / 128 جی بی اور 8 جی بی / 256 جی بی میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ڈیوائسز کی قیمت 479 یورو ہوگی۔ زین فون 5 کی حتمی قیمت کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry