Asus Zenfone 6 is official: Snapdragon 855, rotating 48MP camera, 5,000mAh battery

Asus Zenfone 6 Is Official: Snapdragon 855, Rotating 48MP Camera, 5,000mAh Battery

اسوس نے 5ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 48 میگا پکسل کیمرا کے ساتھ اسوس زین فون 6 متعارف کرا دیا

اسوس زین فون 6 کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ 500 یورو کے فون میں صارفین کو بہترین ہارڈ وئیر کا حامل  فون فراہم کیا جائے۔کمپنی اپنے اس مقصد کے کافی حد تک پا لیا ہے ۔
اسوس زین فون 6 یا  ZS630KL کی چوڑائی 75 ایم ایم ہے۔فون یا ڈسپلے سائز 6.4 انچ ہے۔ ڈسپلے میں نوچ یا پنچ ہول نہ ہونے کی وجہ سے یہ  کافی بہتر ہے۔
فون کا رئیر کیمرہ  گھوم کر فرنٹ کیمرہ بھی بن جاتا ہے۔
یہ کیمرہ  سیٹ اپ 48MP Sony IMX586 (0.9µm pixels، f/1.8 aperture) اور13MP 125° الٹرا وائیڈ اینگل کیمروں پر مشتمل ہے۔
یہ کیمرہ رئیر اور سیلفی موڈ میں الیکٹرونک امیج سٹیبیلائزیشن کے ساتھ 60fps پر 4Kویڈیوز ریکارڈ کر سکتا ہے۔ کیمرہ کا روٹیٹنگ میکنیزم خود کار پینوراما یا کسی چیز کو فریم میں رکھنے کے لیے موشن ٹریکنگ کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)


تصویر کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اسوس نے اس میں HDR+ Enhanced اور Night Modeبھی ڈویلپ کیا ہے۔


اس فون میں 6.4 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ہے جو فرنٹ سے 92 فیصد کو کور کرتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ برائٹ نیس 600 nits ہو سکتی ہے اور یہ DCI-P3 کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
اس فون کے فرنٹ پر گوریلا گلاس 6 اور بیک پر کورننگ گلاس ہے جبکہ درمیانی فریم 6000 سیریز ایلومینیم سے بنا ہے۔
گوریلا گلاس 6 کئی دفعہ گرنے کے باوجود فون کو بچا سکتا ہے۔ فون کا فلپ کیمرہ لیکوئیڈ میٹل سے بنا ہے جو سٹین لیس سٹیل سے ہلکی لیکن 4 گنا مضبوط ہے۔
فون کے گرنے پر فلپ کیمرہ خود ہی بند ہو جاتا ہے۔ اسوس نے فلپ کیمرے کو 1 لاکھ فلپس تک ٹسٹ کیا ہے یعنی صارفین 5 سال تک ہر روز 28 بار سیلفیز لے سکتے ہیں۔
اسوس نےاس فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر استعمال کرنے کی بجائے بیک پر روایتی سکینر استعمال کیا ہے۔ اسوس زین فون 6 میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی UFS 2.1 سٹوریج ہے۔ اس فون میں ڈوئل سم اور مائیکروایس ڈی کارڈ ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسوس نے اس سال اس فون کا زیڈ ماڈل پیش نہیں کیا۔ اس فون میں ڈوئل ایمپلی فائر ہے ۔ یہ Hi-Res Audio سرٹیفائیڈ ہے۔ اسوس نے فون کے ساتھ ZenEar ہیڈ فون پیش کیے ہیں، یہ ہیڈ فون بھی ہائی ریزولوشن سرٹیفائیڈ ہے۔ ہیڈ فون کے لیے فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی ہے۔ اگر آپ وائرلیس ہیڈفون استعمال کرنا چاہتے ہیں تو aptX HD ساؤنڈ کوالٹی کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

میکس سیریز کے مثبت فیڈ بیک کے بعد کمپنی نےاسوس زین فون 6 میں 5 ہزار ایم اےا یچ کی بڑی بیٹری استعمال کی ہے۔ یہ 18W پر چارج ہوتی ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ ZenUI 6 انسٹال ہے۔ اینڈروئیڈ 10 کیو جاری ہونے پر اسے ترجیحی بنیادوں پر نئے او ایس پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اس فون کے لیے دو سال تک ماہانہ بنیادوں پر سیکورٹی پیچز جاری کیے جائیں گے۔
اسوس زین فون 6 سب سے پہلے یورپی یونین میں لانچ کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 500 یورو ہوگی۔ پچھلے سال زین فون 5 زیڈ کو بھی اسی قیمت پر لانچ کیا گیا تھا۔ یہ فون اسوس کی ویب سائٹ اور ریٹیل پارٹنرز سے 23 مئی کو دستیاب ہوگا۔
Asus Zenfone 6 is official: Snapdragon 855, rotating 48MP camera, 5,000mAh battery
تاریخ اشاعت: 2019-05-17

More Technology Articles