Asus Zenfone Max (M1) has a 4,000 mAh battery

Asus Zenfone Max (M1) Has A 4,000 MAh Battery

4000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور بیزل ڈسپلے کے ساتھ نیا اسوس زین فون میکس (ایم 1) منظر عام پر آگیا

پچھلے سال اسوس نے زین فون پلس (ایم 1 ) متعارف کرایا تھا۔ اس سال ایم ڈبلیو سی میں اسوس نے زین فون میکس (ایم 1) متعارف کرایا ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 5.5 انچ1,440x720 18:9 IPS ہے۔ ڈسپلے کی برائٹنیس 400 nits ہے۔ فون کے سلم بیزل کی بدولت فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 83 فیصد ہے۔
اس فون کے دو ماڈل الگ الگ چپ سیٹ کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں ایک سنیپ ڈریگن 425 اور دوسرا سنیپ ڈریگن 430 کے ساتھ ہے۔

اسی طرح فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے لیکن کچھ ممالک میں اسے کم سٹوریج آپشن کے ساتھ بھی جاری کیا جائے گا۔
5 انچ کا یہ فون 150 گرام وزنی ہے۔ فون کی فرنٹ اور بیک پر 2.5D خمدار گلاس اور بیک پر فنگر پرنٹ سکینر ہے۔
زین فون میکس (ایم 1) کا رئیر کیمرہ f/2.0اپرچر اور فیز ڈیٹیکنشن آٹو فوکس کے ساتھ 13 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح رئیر پر 120 ڈگری وائیڈ اینگل 8 میگا پکسل کیمرہ بھی ہے۔

فون کی فرنٹ پر f/2.2 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ اس فون میں ٹرپل سلاٹس ہیں، جن میں سے دو سم کارڈ کے لیے اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لیے ہے۔اس فون کی ایک اور اہم خصوصیت اس کی 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو کی بنیاد پر بنایا گیا ZenUI 5.0 انسٹال ہے۔
یہ فون ڈیپ سی بلیک، سن لائٹ گولڈ اور روبی ریڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-28

More Technology Articles