Asus Zenfone V is official 23MP camera Snapdragon 820

Asus Zenfone V Is Official 23MP Camera Snapdragon 820

اسوس نے 23 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ Asus Zenfone V متعارف کرا دیا

اسوس نے امریکا میں Zenfone V جاری کر دیا ہے۔ ایپل کی زبان میں بولیں تو یہ Zenfone 5 ہے لیکن اسے موبائل آپریٹر ویریزن کے لیے جاری کیا گیا ہے تو یہ زین فون وی (vee) ہے۔
اس سمارٹ فون کا ڈسپلے 5.2 انچ فل ایچ ڈی ایمولیڈ ہے۔ اسوس نے ایمولیڈ ڈسپلے کی حامل بہت زیادہ ڈیوائسز نہیں بنائی۔ اس ڈیوائس میں اسوس نے سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ شامل کیا ہے۔ اسوس نے اس سے پہلےچند ڈیوائس میں ہی اسے شامل کیا ہے، جن میں زین فون 3 ڈیلکس بھی شامل تھی۔

(جاری ہے)

اس فون کا پرائمری کیمرہ f/2.0 اپرچر اور او آئی ایس کے ساتھ 23 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون میں 4 جی بی کی ریم اور 32 جی بی کی سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور اس میں USB-C کے ذریعے PowerDelivery 2.0کی سپورٹ بھی ہے۔
اس فون کا اندراج ابھی صرف اسوس کی ویب سائٹ پر ہے۔ اس کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں معلومات بعد میں سامنے آئیں گی۔

Asus Zenfone V is official 23MP camera Snapdragon 820
تاریخ اشاعت: 2017-09-18

More Technology Articles