Atom scale storage holds 62TB in a square inch

Atom Scale Storage Holds 62TB In A Square Inch

ایٹم سکیل سٹوریج میں ایک مربع انچ میں 62 ٹیرا بائٹ ڈیٹا سما سکتا ہے

ڈیلفٹ  یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ، نیدرلینڈ کے سائنسدانوں نے   ایک نئی ٹیکنیک وضع کی ہے، جس میں  کلورین  کے ایٹموں کو ڈیٹابٹ کی پوزیشن کو طور استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنیک سے ایک کلو بائٹ کا ڈیٹا100 نینو میٹر میں سما سکتا ہے۔ اس طرح  ایک مربع انچ میں 62.5 ٹیرا بائٹ ڈیٹا سما سکتا ہے، جو موجودہ بہترین ہارڈ ڈسکس سے بھی 500گنا زیادہ کثیف ہے۔

(جاری ہے)


اٹامک سکیل سٹوریج ڈیوائس کو ابھی عام صارفین کسی صورت استعمال نہیں کر سکتے ۔

یہ سٹوریج انتہائی صاف جگہ اور سرد ترین درجہ حرارت(77 کیلون یا منفی 321 فارن ہائٹ) پر کام کرتی ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ  سٹوریج عام درجہ حرارت پر کام کرنے لگے گی۔
اگر یہ ٹیکنالوجی عام ہوگئی تو ہمارے سمارٹ فونز کی سٹوریج درجنوں  اور ہارڈ ڈرائیو کی سٹوریج ہزاروں ٹیرا بائٹ ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-20

More Technology Articles