Black Shark 2 unveiled with low latency, pressure sensitive Super AMOLED screen

Black Shark 2 Unveiled With Low Latency, Pressure Sensitive Super AMOLED Screen

پریشر سنسیٹیو سپرایمولیڈ سکرین کے ساتھ بلیک شارک 2 کو متعارف کرا دیا گیا

بلیک شارک 2 کو سکرین اور کارکردگی کے لیے کی جانے والی  کئی اہم اور بہتر تبدیلیوں کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فون میں کمپنی نے Ludicrous Mode کے نام سے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے۔
نئی سکرین 6.39 انچ ایمولیڈ ہے، جسے سام سنگ نے بنایا ہے۔ اس سکرین میں لیٹنسی کو 43.5 ملی سیکنڈ تک کم کر دیا گیا ہے، جو ٹچ سکرین کے لیےکافی بہتر ہے۔ اس کے پریشر سینسیٹیو میجک پریس سے سکرین کے دائیں اور بائیں اطراف کو بٹنوں میں بدل سکتے ہیں، یعنی پھر دائیں اور بائیں اطراف کو زیادہ دباؤ سے پریس کرنے کی صورت میں یہ بٹن کی طرح کام کرے گی۔
بلیک شارک 2 میں اب 1080p+ سکرین میں  ایچ ڈی آر فیچر کا فعال کیا گیاہے۔اس کی سکرین کی روایتی برائٹ نیس 430 nits ہے۔ بلیک شارک 2 میں 2 فرنٹ فیسنگ سٹیریو سپیکرز ہیں تاکہ آپ سپیکروں کو بلاک کیے بغیراسے افقی طور پر پکڑ سکیں۔

(جاری ہے)


بلیک شارک 2 میں انڈرڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر، تازہ ترین سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ اورچپ سیٹ کے درجہ حرارت کو 14 ڈگری سینٹی گریڈ کم کرنے کے لیے لیکوئیڈ کول 3.0 ویپور چیمبر کولنگ سسٹم بھی ہے۔

بلیک شارک 2 کے ساتھ ایک کولنگ کیس ایڈون بھی ہے جو پنکھے کی مدد سے گرمی کو کم کرتے ہوئے درجہ حرارت کو مزید 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم کرتا ہے۔
Ludicrous Mode درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے اور اے آئی ہر چیز جیسے سی پی یو، جی پی یو، نیٹ ورک اور چارجنگ سپیڈ وغیرہ کو کنٹرول کرتی ہے۔
اس فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے جو 27W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

اس فون میں 0.8µm پکسل سائز اور f/1.75 اپرچر کے ساتھ 48MP Quad Bayer مین سنسراور دوگنا زوم کے ساتھ 12MP ٹیلی فوٹو لینز ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0اپرچر اور 0.9µm پکسل سائز کے ساتھ 20 میگا پکسل کا ہے۔
چین میں اس فون کے 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3200 یوان اور 12 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4200 یوان ہے۔
اس فون کے دونوں ماڈلز میں LPDDR4x ریم اور  UFS 2.1 سٹوریج استعمال کی گئی ہے۔ اس کا ایک خصوصی سلور کلر ماڈل 8 جی بی ریم / 256 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی ہے۔
بلیک شارک نے فون کے ساتھ GamePad 3.0 بھی لانچ کیا ہے جو فون کو Nintendo Switch کی طرح کنسول میں بدل دیتا ہے۔ اس فون میں اضافی ہارڈ وئیر کنٹرول کے لیے ایچ ڈی ایم آئی آؤٹ پٹ بھی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-25

More Technology Articles