BlackBerry, Samsung and IBM team up to produce a high security tablet

BlackBerry, Samsung And IBM Team Up To Produce A High Security Tablet

ایک ٹیبلٹ اور بنانے والے تین۔بلیک بیری ، سام سنگ اور آئی بی ایم

بلیک بیری سام سنگ اور آئی بی ایم کے اشتراک سے ایک نیا اور محفوظ ٹیبلٹ بنا رہا ہے، جسے اس سال ہی لانچ کر دیا جائے گا۔ اس ٹیبلٹ کی قیمت 2380 ڈالر ہوگی۔سیکو ٹیبلٹ(SecuTablet) کہلانے والا یہ ٹیبلٹ سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 10.5 کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔ اس ٹیبلٹ میں سیکو سمارٹ(Secusmart) انکرپشن ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔یہ ٹیکنالوجی اب بلیک بیری کی ملکیت ہے جس نے پچھلے جولائی میں سیکو سمارٹ کو خرید لیا تھا۔


جرمنی اور کینیڈا کی حکومتیں، جاسوسی سے بچنے کے لیے ، اس وقت بھی سیکو سمارٹ ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہیں۔اس پراجیکٹ میں آئی بی ایم کا کام وہ سافٹ وئیر دینا ہوگا جس کی وجہ سے صارفین نہایت محفوظ انداز سے ذاتی اور کاروباری ایپلی کیشن کو الگ الگ کر سکیں ۔کوئی بھی شخص جو اینڈریوڈ استعمال کر سکتا ہو وہ اس ٹیبلٹ کو بھی استعمال کر سکے گا۔

(جاری ہے)


ٹیبلٹ کی زیادہ قیمت کی وجہ سے اسے صرف کاروباری صارفین ہی استعمال کر سکیں گے۔بلیک بیری کی کوشش بھی یہی ہوتی ہے کہ وہ محفوظ ڈیوائسز متعارف کرائے، جو ظاہر ہے عام ڈیوائس سے مہنگی ہوتی ہیں۔
سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 10.5 میں 10.5 انچ کی سپر AMOLED سکرین ہے جس کی ریزولوشن 2560 x 1600ہے، پکسل کی کثافت 288 پی پی آئی ہے۔اس ٹیب میں اوکٹا کور 1.9 گیگا ہرٹز ایگزینوس 5420 سی پی یو ہے۔ اے آر ایم Mali-T628ایم پی 6 جی پی یو۔ ریم 3 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے جسے مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 2.1 میگا پکسل کا ہے۔ سام سنگ کے اس ٹیب کی بیٹری 7900 ایم اے ایچ کی ہے اور اس میں ایڈریوڈ 4.4.2 انسٹا ل ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-16

More Technology Articles