BlackBerry Aurora officially announced

BlackBerry Aurora Officially Announced

بلیک بیری نے بلیک بیری اورورا کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا

بلیک بیری نے انڈونیشیا میں بلیک بیری اورورا (Aurora) فون متعارف کرا دیا ہے۔ یہ انڈونیشیا میں بلیک بیری فون بنانے کا لائسنس رکھنے والی کمپنی BB Merah Putih نے بنایا ہے۔ یہ بلیک بیری برانڈ کی پہلی ڈیوائس ہے جسے انڈونیشیا میں بنایا گیا ہے اور یہ دنیا کی پہلی بلیک بیری ڈیوائس ہے جس میں ڈوئل سم فیچر کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


5.5 انچ 720p کی اس ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 425 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم، 32 جی بی انٹرنل سٹوریج، 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔


اینڈروئیڈ نوگٹ کے حامل اس فون کی پیمائش 152 x 76.8 x 8.5 ملی میٹر اور وزن 178 گرام ہے۔ یہ فون سیاہ، سلور اور گولڈ رنگوں میں فروخت کیا جائے گا۔ انڈونیشیا میں اس فون کی قیمت 34 لاکھ 99 ہزار انڈونیشی روپے(تقریباً 27500 پاکستانی روپے) ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-10

More Technology Articles