Blackberry Venice live unit pictured

Blackberry Venice Live Unit Pictured

بلیک بیری وینس کا کیمرہ 18 میگا پکسل ہوگا

بلیک بیری کے سمارٹ فون توقعات سے کم فروخت ہونے لگے تو بلیک بیری نے بھی اینڈریوڈ کی طرف آنے کا سوچا(تفصیلات اس صفحے پر)۔بلیک بیری وینس ، بلیک بیری کا پہلا اینڈیوڈ سمارٹ فون ہوگا۔اطلاعات تو یہ بھی ہیں کہ بلیک بیری پاسپورٹ کا اگلا ورژن پاسپورٹ 2 بھی اینڈریوڈ فون ہی ہوگا(تفصیلات اس صفحے پر


بلیک بیری کے پہلے سمارٹ فون بلیک بیری وینس کی لائیو تصاویر منظر عام پر آ چکی ہیں۔ یہ ایک سلائیڈر فون ہے جس میں کیورٹی(QWERTY) کی بورڈ ہے، جو بند کیا جا سکتا ہے۔کم ٹائپنگ کے لیے آن سکرین کی بورڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پاور بٹن کو بائیں طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں پہلے پاور بٹن ہوتا تھا، وہاں اب سم اور مائیکرو ایس ڈی سلاٹ ہے۔

(جاری ہے)

اس فون میں 18 میگا پکسل کا کیمرہ ہے، جس میں آپٹیکل امیج سٹیبلائزر اور فاسٹ فوکس کی خصوصیات ہیں۔امید ہے کہ فیز ڈیٹیکشن کا فیچر بھی شامل ہوگا۔لینز کے ساتھ ڈوئل ایل ای ڈی فلیش لگائی گئ ہے۔تصاویر سے تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ اس سیٹ میں اینڈریوڈ لولی پاپ انسٹال ہے،

بلیک بیری وینس لیک تصاویر

تاریخ اشاعت: 2015-08-30

More Technology Articles