Canon announces EOS 6D Mark II and EOS 200D

Canon Announces EOS 6D Mark II And EOS 200D

کینن نے EOS 6D Mark II اور EOS 200D کیمرے متعارف کرا دئیے

اصل 6D لانچ کرنے کے کئی سال بعد کینن نے اس کا جانشین EOS 6D Mark II متعارف کرا دیا ہے۔
نئے 6D میں 26.2 میگا پکسل کا فل فریم CMOS سنسر، DIGIC 7 امیج پروسیسر کے ساتھ ISO 100-40000 رینج اور 6.5fps برسٹ، فیز ڈیٹیکشن کے ساتھ Dual Pixel CMOS AF ہے۔ اس میں آپٹیکل ویو فائنڈر کے ساتھ 45 پوائنٹ All Cross-type AF پوائنٹس، 3.0 انچ 1040k ٹچ سکرین، بلٹ ان وائی فائی، این ایف سی، بلوٹوتھ اور جی پی ایس ہے۔


کینن کے ڈی ایس ایل آر کیمروں میں بہت سے ایسے فیچر ہوتے ہیں جو اس نئے کیمرے میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ اس میں 4K ریکارڈنگ کا فیچر نہیں( 1080p60 ریکارڈنگ ہو سکتی ہے)، اس میں ہیڈ فون جیک نہیں صرف مائیک ان پٹ ہے اس میں صرف سنگل ایس ڈی کارڈ سلاٹ ہے۔ فل 100 فیصد کی بجائے 98 فیصد ویو فائنڈر ہے۔اس کے علاوہ فوکس پوائنٹ سلیکٹ کرنے کے لیے جوائے سٹک بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اتنے اہم فیچرز نہ ہونے کے باوجود اس کیمرے کی قیمت 1999 ڈالر ہے۔
کینن کے متعارف کرائے گئے دوسرے کیمرے EOS 200D کو امریکا میں Rebel SL2 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ فوٹوگرافی کا آغآز کرنے والوں کے لیے یہ کامپکٹ ڈی ایس ایل آر ہے۔ یہ کیمرہ کچھ سال پہلے لانچ کیے گئے 100D کا جانشین ہے۔ اس میں 24.2 میگا پکسل APS-C CMOS سنسر، Dual Pixel CMOS AF ، DIGIC 7 امیج پروسیسر، ISO 100-25600 رینج، 3 انچ 1040k ڈاٹ آرٹیکولیٹڈ ٹچ سکرین، 9 پوائنٹ آٹو فوکس سسٹم کے ساتھ آپٹیکل ویو فائنڈر، مائیکرو فون ان پٹ کے ساتھ 1080p60 ویڈیو، بلٹ ان وائی فائی، این ایف سی اور بلوٹوتھ شامل ہے۔
باڈی اونلی EOS 200D کی قیمت 549 ڈالر ہے جبکہ Canon EF-S 18-55m f/4-5.6 IS STM لینز کے ساتھ اس کی قیمت 699 ڈالر ہے۔یہ دونوں کیمرے جولائی کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

Canon announces EOS 6D Mark II and EOS 200D
تاریخ اشاعت: 2017-07-01

More Technology Articles