Canon launches new PowerShot SX740 HS pocket camera with 40x zoom

Canon Launches New PowerShot SX740 HS Pocket Camera With 40x Zoom

کینن نے 40x زوم کے ساتھ PowerShot SX740 HS پاکٹ کیمرہ متعارف کرا دیا

کینن نے نیا پاکٹ سائز PowerShot SX740 HS کیمرہ متعارف کرا دیا ہے۔یہ کیمرہ عام صارفین کے ساتھ ساتھ وی لاگرز کے لیے بھی متعارف کرایا ہے۔ اس کامپیکٹ کیمرے کا استعمال کافی آسان ہے۔ اس کی تصاویر اور ویڈیوز کا رزلٹ سمارٹ فون کیمرے سے بہت زیادہ بہتر ہے۔
کینن SX740 HS میں 20.3 میگا پکسل کا سنسر اور 24-960 ایم ایم کے مساوی لینز ہے جو 40x آپٹیکل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ زوم بہت سے صارفین کے لیے کافی سے زیادہ اور کامپیکٹ کیمرے کے لیے متاثر کن ہے۔

(جاری ہے)

پاور شوٹ سیریز کا یہ پہلا کیمرہ ہے جو 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔
SX740 HS میں کینن کا نیا DIGIC 8 امیج پروسیسر ہے جو 7.4fps پر مسلسل شوٹنگ کے ساتھ ساتھ ہائی ریزولوشن ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ اس کیمرے میں 3.0 انچ کی ایل سی ڈی ہے، جسے 180 ڈگری پر گھمایا جا سکتا ہے۔ کنکٹویٹی کے لیے اس کیمرے میں وائی فائی اور بلوٹوتھ ہے، جس سے صارفین تصاویر اور ویڈیوز بنا کر موبائل میں ٹرانسفرکرکے شیئر کر سکتے ہیں۔
Canon PowerShot SX740 HS کی قیمت 399.99 ڈالر ہے۔ یہ اگست کے آخر میں امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ دو رنگوں، سیاہ اور سلور میں فروخت کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-31

More Technology Articles