Concept images of Samsung Galaxy S7 Edge 2016

Concept Images Of Samsung Galaxy S7 Edge 2016

سام سنگ گلیکسی ایس 7 کی تصوراتی تصاویر

کچھ عرصے سے موبائل فون کے شوقین ، غیر پیشہ افراد بھی موبائل فون کی ڈیزائنگ میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔ ایسے افراد کے بہت سے ڈیزائن انتہائی ناقص ہوتے ہیں تو بہت سے کسی فرضی فون کے معلوم ہوتے ہیں۔ 3 ڈی فرنیچر نامی ویب سائٹ پر کمپنی نے سام سنگ کی جانب سے داخل کی ہوئی حقوق ملکیت کی درخواست کو ذہن میں رکھ کر کچھ ڈیزائن بنائے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گلیکسی ایس 7 ایج ہے۔
ابھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ گلیکسی ایس 7 ایج میں سام سنگ کی طرف سے داخل کرائے گئے حقوق ملکیت کی کس حد تک جھلک نظر آئے گی۔3 ڈی فرنیچر کے ڈیزائنر کا بنایا ہوا فون مستطیل ہے اور اوبنٹو ایج سے ملتا جلتا ہے۔ اوبٹو ایج کبھی مارکیٹ میں نہیں آسکا۔

(جاری ہے)


آپ بھی دیکھیے کہ کس طرح ڈیزائنرز نے حقوق ملکیت سے بنیادی آؤٹ لائن لے کر مکمل فون کا ڈیزائن بنایا ہے۔

گلیکسی ایس ۷ کی تصوراتی تصاویر

تاریخ اشاعت: 2015-10-16

More Technology Articles