Dell announces UP3218K UltraSharp 32 inch 8K monitor

Dell Announces UP3218K UltraSharp 32 Inch 8K Monitor

ڈیل نے UP3218K الٹرا شارپ 32 انچ 8K مانٹیر متعارف کرا دیا

ڈیل نے کنزیومر الیکٹرونکس شو 2017 میں اپنے فلیگ شپ مانیٹر کو بھی لانچ کر دیاہے۔ UP3218K UltraSharp 32 انچ مانٹیر کو 8K ریزولوشن کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔اس زبردست ریزولوشن کے ساتھ مانٹیر 1.07 بلین کلرز آؤٹ پٹ دے سکتا ہے۔ اس کے لیے اس میں ایڈوبی آر جی بی اور ایس آر جی بی کلر سپیسز کی کوریج بھی ہے۔

(جاری ہے)


وہ صارفین جو 8K سے واقف نہیں اُنہیں بتاتے چلیں کہ اس کا مطلب7680x4320 پکسل ہوتا ہے جو 33 میگا پکسل کے کیمرے کے برابر ہے۔

یہ 4K کی ریزولوشن سے 4 گنا اور 1080p سے 16 گنا زیادہ ہے۔ صرف NVIDIA 10 سیریز کے جی پی یو ہی اس وقت 60Hzپر8K کی آؤٹ پٹ دے رہے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ ڈیل کے اس نئے مانیٹر سے بہترین طور پر لطف اندوز ہونے کےلیے آپ کے پاس پاورفل کمپیوٹرکا ہونا بھی ضروری ہے۔
UP3218K کی قیمت 4999 ڈالر ہے اور امریکا میں مارچ میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-07

More Technology Articles