Dell introduces two 2 in 1 laptops for schools

ڈیل نے سکولوں کے لی ٹو ان ون لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا

Dell introduces two 2 in 1 laptops for schools

ڈیل ہمیشہ سے ہی تعلیمی مقاصد کے لیے ڈیوائسز متعارف کراتا رہا ہے۔ اب 2017 کے شروع میں کمپنی نے دو نئے ٹو ان ون اور چار اپ ڈیٹڈ لیپ ٹاپ متعارف کرا دئیے ہیں۔
Dell Latiture اور Dell Chromebook 11 Convertibles کو گول کونوں اور سیل بند کی بورڈ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
Latitude کا آپریٹنگ سسٹم ونڈو 10 ہے جبکہ کروم بک تو ظاہر ہے اس میں گوگل کا ویب بیسڈ کروم او ایس ہے۔


دونوں کنورٹیبل ڈیوائس کا ڈسپلے 11 انچ ہے۔

(جاری ہے)

اسے روایتی لیپ ٹاپ کی طرح بھی استعمال کیاجاسکتا ہےاور ٹینٹ کی طرح فولڈ بھی کیا جا سکتا ہے ،اس کے علاوہ اسے ٹیبلٹ بھی بنایا جا سکتا ہے۔
یہ دونوں ڈیوائسز ڈیل کے آپشنل Productivity Active Pen کو جو بنیادی طور پر سٹائلس ہے ، کو بھی سپورٹ کرتی ہیں۔Latitudeمیں ساتویں نسل کا اور کروم بک میں چھٹی نسل Intel Celeron چپ استعمال کیا گیا ہے۔
ڈیل نے اپنے ریگولر 11 انچ اور 13 انچ Latitude اور کروم بک لیپ ٹاپس کو بھی دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔یہ تمام ڈیوائسز 7 فروری سے دستیاب ہونگی۔ Latitude 11 Convertible کی قیمت 579 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جبکہ کروم او ایس کی قیمت 349 ڈالر ہے۔

Dell introduces two 2 in 1 laptops for schools
تاریخ اشاعت: 2017-01-25

Your Thoughts and Comments