Dell launches world thinnest tablet

ڈیل نے سب سے پتلا ٹیبلٹ متعارف کرا دیا

Dell launches world thinnest tablet

ڈیل نے ونیا کا سب سے پتلا ٹیبلٹ متعارف کرا دیا ہے۔وینیو8 (Venue 8)7000 سیریز کے ٹیبلٹ کی فروخت جولائی میں شروع ہوگی۔اس کی قیمت 56000 روپے سے شروع ہوگی۔ڈیل کا دعویٰ ہے کہ 6 ملی میٹر کا یہ ٹیبلٹ دنیا کا پتلا ترین ٹیبلٹ ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیبلٹ میں انٹل ایٹم زیڈ 3500(Intel Atom Z3500) پروسیسر لگا ہوا ہے۔اس ٹیبلٹ میں کال فنکشن نہیں ہوگا۔ یہ ٹیبلٹ 2560x1600او ایل ای ڈی ایج ٹو ایج ڈسپلے کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ اس ٹیبلٹ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں انٹل کا رئیل سنس سنیپ شوٹ ڈیپتھ(Depth) کیمرہ لگا ہے۔یہ کیمرہ ہر کھینچی گئی تصویر کا depth میپ بنا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-10

Your Thoughts and Comments