Dell launches Worlds Thinnest Tablet

Dell Launches Worlds Thinnest Tablet

ڈیل نے دنیا کا پتلا ترین ٹیبلیٹ‌ متعارف کروا دیا

ڈیل کا Venue 8 7000ریلیز ہو گیا ہے۔ اس میں 8.4 انچ کیو ایچ ڈی ڈسپلے انٹل کا رئیل سنس تھری ڈی کیمرہ ہے۔ اس کی موٹائی 6 ملی میٹر ہے جو اسے دنیا کا پتلا ترین ٹیبلٹ بناتی ہیں۔ یہ آئی پیڈ ائیر 2 سے 0.1 ملی میٹر زیادہ پتلا ہے۔

ہارڈ وئیر
اس میں 2.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور انٹل ایٹم Z3500پراسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی کی انٹرنل میموری ہے۔ مائیکروایس ڈی سلاٹ کی مدد سے میموری کو 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

انٹل رئیل سنس کیمرہ
اس ٹیبلٹ کی سب سے بڑی خصوصیت اس میں انٹل کے رئیل سنس تھری ڈی(RealSense 3D) کا ہونا ہے۔

(جاری ہے)

8 میگا پکسل رئیر کیمرہ کے ساتھ دو مزید کیمرے لگے ہیں جس سے تصاویر بہت زیادہ بہتر آتی ہے۔اس میں تصویر بنانے کے بعد تصاویر میں موجود چیزوں کو دوبارہ ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔

سافٹ وئیر
اس میں اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ کو استعمال کیا گیا ہے۔

قیمت
اس کی قیمت 400 امریکی ڈالر یا 40 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ یہ آئی پیڈ منی 3 اور آئی پیڈ ائیر کے برابر ہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-13

More Technology Articles