Dell’s new XPS 13 is even smaller and goes all-in on USB-C

Dell’s New XPS 13 Is Even Smaller And Goes All-in On USB-C

ڈیل کا نیا اور چھوٹا XPS 13 لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا

ڈیل کے XPS 13 کو بہترین روایتی ونڈوز لیپ ٹاپ کہا جا سکتا ہے۔ 2015 سے اس کے ڈیزائن میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی تھی تاہم 2018 ماڈل میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔
یہ لیپ ٹاپ پچھلے ماڈل سے 30 فیصد پتلا ہے۔ اس کا وزن 2.7 پاؤنڈ سے شروع ہوتا ہے اور یہ 13 انچ کا سب سے چھوٹا لیپ ٹاپ ہے۔ اس کی پہلے سے پتلی بیزل مزید پتلی ہو گئی ہیں۔اب آپ اسے 100 فیصد sRGB کوریج کے لیے 4K سکرین کے ساتھ کنفیگر کر سکتے ہیں۔

اس لیپ ٹاپ کا ویب کیم نیچے بیزل کے ساتھ ہے۔
اس لیپ ٹاپ میں ڈیل نے ایک اہم تبدیلی یہ کی ہے کہ ساری پورٹس کو یوایس بی -اے سے یو ایس بی -سی میں بدل دیا ہےتاہم باکس میں اس کے لیے ایک ایڈاپٹر بھی ہے۔لیپ ٹاپ میں 3 یو ایس بی -سی پورٹس ہیں۔ ان میں سے دو تھنڈر بولٹ 3 پورٹس اور ایک یو ایس بی 3.1 پورٹ ہے۔

(جاری ہے)

تھنڈر بولٹ 3 پورٹس فل PCI-E 4 لین کے ساتھ ہیں یعنی صارفین ان کی مدد سے ایکسٹرنل گرافکس بھی شامل کر سکتے ہیں۔


ڈیل نے اس لیپ ٹاپ 8ویں نسل کے انٹل چپ کے ساتھ بڑی 19 گھنٹوں کی بیٹری اور فل ایچ ڈی ڈسپلے متعارف کرایا ہے۔
نئے لیپ ٹاپ کی فروخت Dell.com اور Microsoft.com پر شروع ہو چکی ہے۔ ان کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہے۔ ان کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-04

More Technology Articles