Dual camera ZTE Nubia Z17 mini debuts

Dual Camera ZTE Nubia Z17 Mini Debuts

زیڈ ٹی ای نے نوبیا زیڈ 17 منی متعارف کرا دیا

زیڈ ٹی ای نے نوبیا زیڈ 17منی متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون کی بیک پر 13 میگا پکسل کے دو کیمرے ہیں۔جن میں سے ایک مونوکروم ور دوسرا کلر سنسر ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ f/2.0 لینز اور 80 ڈگری وائیڈ اینگل کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔
نوبیا زیڈ 17 منی کا ڈسپلے 5.2 انچ   1920x1080پکسل (424 پی پی آئی ) ایل ٹی پی ایس پینل ہے ۔ زیڈ ٹی ای نے اسے دو مختلف کنفگریشن میں متعارف کرایا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ماڈل میں سنیپ ڈریگن 652 چپ اور 4 جی بی ریم ہے جبکہ دوسرے میں سنیپ ڈریگن 653 اور 6 جی بی ریم ہے۔ دونوں ماڈلز میں انٹرنل سٹوریج 64 جی بی ہے، جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
زیڈ ٹی ای نے 4 جی بی ریم ماڈل کی قیمت 1699 یوان یا 247 ڈالر مقرر کی ہے جبکہ 6 جی بی ماڈل کی قمت 1999 یوان یا 290 ڈالر ہے۔ یہ فون 12 اپریل سے گولڈ اور سرخ رنگوں میں چین میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-08

More Technology Articles