Exynos 7872 unveiled: hexa-core CPU with A73 cores, plus an iris scanner

Exynos 7872 Unveiled: Hexa-core CPU With A73 Cores, Plus An Iris Scanner

سام سنگ نے ہیکسا کور سی پی یو کے ساتھ ایگزینوس 7872 متعارف کرا دیا گیا

سام سنگ نے باضابطہ طور پر ایگزینوس 7872 چپ سیٹ کو متعارف کرا دیا ہے، جسے میزو ایم 6 ایس میں بھی دیکھا گیا ہے۔ نیا چپ سیٹ مڈ رینج ایگزینوس 5 سیریز کا حصہ ہے لیکن اس میں کچھ بہتر فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ اسے 14 این ایم پروسیس پر بنایا گیا ہے۔ اس میں ہیکسا کور سی پی یو کے ساتھ 2x Cortex-A73 (2.0GHz) + 4x Cortex-A53 (1.6Ghz)کے دو کلسٹر ہیں۔گرافکس کے لیے اس میں Mali-G71 GPUہے۔


اس چپ سیٹ میں آئیرس سکینر کے لیے بلٹ ان سپورٹ ہے۔آج کل آئیرس کی سپورٹ فلیگ شپ ڈیوائس میں ہی دستیاب ہوتی ہے۔اس چپ سیٹ کی بدولت کیمرہ 1080p @ 120fps ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے اور اس میں سمارٹ وائیڈ ڈائنامک رینج(Smart Wide Dynamic Range) کی سپورٹ بھی ہے۔
اس مڈرینج چپ میں 2160p کی قابلیت نہیں ہے اور نہ ہی ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے لیے کوئی خصوصی سہولیات ہیں۔

(جاری ہے)

یہ زیادہ سے زیادہ 1,920 x 1,200ریزولوشن کو سپورٹ کرتا ہے یعنی یہ 18:9 FullHD+سکرین کے لیے نہیں ہے۔
بہرحال ایگزینوس 7872 میں LTE Cat. 7 2CAموڈیم کی سپورٹ ہے، جس سے 300ایم بی پی ایس تک ڈاؤن لوڈ اور 150 ایم بی پی ایس تک اپ لوڈ سپیڈ حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس میں بلوٹوتھ 5.0 کے ساتھ Wi-Fi 802.11n ڈؤئل بینڈ تو ہے لیکن ac نہیں ہے۔ پوزیشنگ سسٹم کے لیے اس میں GPS, GLONASS, BeiDou اور Galileoہے۔
اس کے علاوہ اس میں ایف ایم ریڈیو کی سپورٹ بھی ہے۔
اس میں ریم کی LPDDR3 قسم کی سپورٹ، بلٹ ان سٹوریج کے لیے eMMC 5.1 اور قابل توسیع سٹوریج کے لیے SD 3.0 (یعنی UHS-I مائیکروایس ڈی کارڈ)ہے۔تاہم اس میں یو ایف ایس کی کمی ہے۔
حال ہی میں سام سن گنے اے 8 (2018) فونز بھی لانچ کیے ہیںَ ان میں بھی 14 این ایم پروسیس پر بنایا ایگزینوس 7885 چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے ۔ اس چپ سیٹ میں 2+6 پروسیسر ہیں۔ یہ بڑے ایکسپٹ ریشو کے لیے زیادہ ریزولوشن کو بھی سپورٹ کرتے ہیں لیکن اے 8 فونز 2160p پر ریکارڈنگ نہیں کر سکتے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-19

More Technology Articles