flagship device Huawei P9 in Pakistan

انتظار کی گھڑیاں ختم،ہواوے فلیگ شپ ڈیوائسP9اب پاکستان میں بھی دستیاب

flagship device Huawei P9 in Pakistan

بالا آخر عالمی سرکردہ ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون P9 پاکستان میں بھی متعارف کرادیا ہے۔لندن اور دبئی میں P9کی لانچنگ اور صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی کے حصول کے بعد پاکستانی مارکیٹ میں بھی صارفین کی جانب سے P9 کو زبردست پذیرائی ملنے کی توقع ہے ۔ہواوے P9 میں موجود ڈیوئل کیمرہ کو کیمرے کے معروف برانڈ lieca کے اشتراک سے تیار کیا گیاہے ۔

ہواوے کا یہ12میگا پکسل کا ڈیوئل کیمرہ f/2.2, 27 ملی میٹر،leicaآپٹکس،فیز ڈیٹکشن آٹو فوکس،ڈیوئل ایل ای ڈی(ڈیوئل ٹون) فلیش لائٹ سے مزین ہے ۔یہ یقینی طور پر ایک پروفیشنل کیمرہ ہے ،ان دونوں کیمروں میں سے ایک عام روایتی کیمرے کی طرح تصاویر بنانے کا کام کرتا ہے اور یہ RBG سینسر سے لیس ہے جبکہ دوسرا کیمرہ مونو کرومیٹک کیمرہ ہے اور یہ صرف بلیک اینڈ وائٹ تصاویر بنانے کے کام آتا ہے،ہواوے P9ڈیوئل کیمرے کے ساتھ ساتھ5.5انچ ایچ ڈی ڈسپلے اسکرین اور ہائی پاور kirin955 chipset. کے ساتھ لیس ہے،اس میں نہ صرف ڈیوئل کیمرہ اور ڈیوئل فلیش لائٹ کی خصوصیات ہیں بلکہ یہ فنگر پرنٹ ا سکینر سے بھی لیس ہے جوکہ کیمرے کے عین نیچے ہے ،یہ فنگر پرنٹ ا سکینر اس اسمارٹ فون کی کارکردگی میں اور زیادہ اضافہ کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے P9چار مختلف ورژن میں سامنے آئیگا اور یہی بات اس اسمارٹ فون سے متعلق دلچسپی میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہے ۔ہواوے ڈیوائس سیکشن پاکستان ایم ڈی مسٹر شان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں P9 کی لانچنگ اور اس کی پذیرائی کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں ،پاکستانی مارکیٹ پہلے ہی ہواوے P9 کے حوالے سے انتہائی مثبت رائے کا اظہار کرچکی ہے اور یہ ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جس میں ناقابل یقین خصوصیات موجود ہیں۔

ہواوے P9 میکس ورژن 6.2انچ کی بڑی اسکرین ،12میگا پکسل کیمرہ،8میگا پکسل فرنٹ کیمرہ کے ساتھ سیلفی کے شوقین افراد کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے اور اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ ہواوے P9 اس برس کا سب سے بہترین اسمارٹ فون قرار پائے گا اور مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فون کا اعزاز حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-02

Your Thoughts and Comments