Fujitsu latest phone feature iris authentication

Fujitsu Latest Phone Feature Iris Authentication

فوجسٹو کا نیا ، دنیا کا پہلا آئیرس سے تصدیق کرنے والا، سمارٹ فون

فوجسٹو(Fujitsu) کا ایرو این ایکس ایف۔04 جی (Arrows NX F-04G)دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہے جس میں آئیرس(iris)کی شناخت کا فیچر شامل ہے۔ابھی تو یہ ڈیوائس جاپان میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جہاں این ٹی ٹی ڈوکومو (NTT Docomo) اسے ایک معاہدے کے تحت 750 ڈالر میں دے رہا ہے۔

(جاری ہے)


جو لوگ آئیرس سے تصدیق کے بارے میں نہیں جانتے، اُن کے لیے بتادیں کہ آئیرس سے تصدیق بائیو میٹرک تصدیق کی طرح ہوتی ہے مگر فرق یہ ہوتا ہے کہ آئیرس سے تصدیق میں انگلیوں کی پوروں کی بجائےانسانی آنکھ کے قرینہ کے پیٹرن کو چیک کیا جاتا ہےفوجسٹو کے سمارٹ فون میں اسے آئیرس پاسپورٹ کا نام دیا گیا ہے۔

اس فیچر کی بدولت سکرین پر دیکھنے سے نہ صرف سکرین کو ان لاک کیا جا سکتا ہے بلکہ ویب پر بھی لاگ ان ہوا جا سکتا ہے۔
اس ڈیوائس کے دوسرے ہارڈ وئیر کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:
ڈسپلے: 5.2انچ، 1440x2560، آئی پی ایس ڈسپلے
چپ سیٹ:سنیپ ڈریگن 810 ایس او سی
پراسیسر:اوکٹا کور
جی پی یو: ایڈرینو 430
ریم:3 جی بی
سٹوریج: 32 جی بی
بیٹری: 3,120ایم اے ایچ
کیمرہ:21 میگا پکسل
آپریٹنگ سسٹم:اینڈریوڈ 5.0لولی پاپ

Fujitsu latest phone feature iris authentication
تاریخ اشاعت: 2015-06-18

More Technology Articles