Galaxy S5 Price Announced

Galaxy S5 Price Announced

سامسنگ گلیسکی ایس 5 کو کم قیمت پر فروخت کرنے پر تیار نہیں!

کچھ ہفتے قبل ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس مرتبہ سامسنگ اپنے موبائل کی قیمت کم رکھے گا، تاکہ وہ دوسری کمپنیوں کو مشکل وقت دے سکے۔ لیکن اس مرتبہ بھی سامسنگ کے گلیسی ایس فون کی قیمت سب سے زیادہ رکھی گئی ہے۔ جو عام صارفین کی قیمت خرید سے باہر ہے۔
یورپ کے بعض بڑے ریٹیلرز نے ایس 5 کی ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ریٹیلر نے16 جی بی ماڈل کی قیمت 599 پائونڈز، یعنی ایک لاکھ پانچ ہزار 105000پاکستانی روپے بشمول ٹیکس رکھی ہے۔


اسی طرح ایمازون سپین کے مطابق اس فون کی قیمت 730 یورو ہے۔ جو برطانوی قیمت کے برابر ہے۔
سامسنگ کا نیا گلیسی ایس 5 گیارہ اپریل کو دنیا بھر میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ اسکی خاصیت میں صرف فنگر پرنٹ سکینر، اور ہارٹ ریٹ مانیٹر شامل ہیں۔ کیا آپ صرف ان دو فیچرز کیلئے ایک لاکھ سے زائد کی رقم خرچ کریں گے؟

تاریخ اشاعت: 2014-03-01

More Technology Articles