Galaxy S5 will have kids mode

Galaxy S5 Will Have Kids Mode

گلیکسی ایس 5 میں بچوں کا موڈ شامل ہوگا

سامسنگ نے ونڈوز موبائل کی نقل کرتے ہوئے اپنے نئے فون گلیکسی ایس 5میں بچوں کیلئے ’’ کڈز موڈ ‘‘ کا نیا اضافہ شامل کیا ہے، جو آپ کے بچے کے فون کے استعمال پر بہت کم فیچرز اور فنکشن دکھائے گا، جس سے آ پ کی سیٹنگز محفوظ رہیں گی۔ اور کال کرنے کی سہولت بھی محدود ہو جائے گی۔
کڈز موڈ کی بدولت آپ اپنے بچے کو اپنا گلیکسی ایس 5 دیتے ہوئے وقت کا پابند بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کڈز موڈ کی مدد سے آپ کسی بھی ایپ، سیٹنگ اور بچوں کے استعمال میں رہنے والے کچھ خاص نمبروں پر پن نمبر سیٹ کر کے کنٹرول خاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی خاص گیم یا ایپ پر وقت کی معیاد کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔
گلیکسی ایس 5 کے منظرعام پر آنے کے بعد اس کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملے گا۔امید ہے کہ اگلے ہفتے میں بارسلونا میں ہونے والے موبائل ورلڈ کانگریس میں اس کو متعارف کروا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-21

More Technology Articles