glasses to protect from cctv

Glasses To Protect From Cctv

اب سی سی ٹی وی کیمرہ اس خصوصی عینک لگانے والے کا چہرہ ریکارڈ نہیں کرسکے گا

ایک طرف تکنیکی کمپنیاں نئی نئی  مصنوعات بنا کر سیکورٹی کو بڑھانے کے جتن کر رہی ہیں. تو دوسری طرف کچھ ایسی کمپنیاں بھی ہیں جو ان حفاظتی اقدامات کو چکما دینے والی  اینٹی سرولانس مصنوعات پیش کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔اگرچہ یہ بھی ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ کا ہی ایک حصہ ہے۔ اس سے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر کیا جا تا ہے۔
ایک کمپنی نے اب ایک ایسی ہی اینٹی سرولانس پروڈکٹ متعارف کرائی ہے جو دیکھنے میں تو ایک عام سی عینک ہے  لیکن اس خاصیت یہ ہے کہ اسے لگانے کے بعد سی سی ٹی وی کیمرہ  آپ کے چہرے کو کیمرے میں قید نہیں کر پائے گا۔


ابھی کچھ دن پہلے ہی ایک کمپنی نے اپنے ایک پروجیکٹ کے تحت ایسے کپڑے ایجاد کئے تھے جنہیں پہن کر سی سی ٹی وی کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے. تو اب ایک عینک بھی اسی کام کے لئے متعارف کرا دی گئی ہے.
اس عینک کو برطانیہ کی ایک کمپنی نے ایجاد کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسے لگانے کے بعد سی سی ٹی وی ریکارڈنگ میں صرف عینک لگانے والے کا جسم نظر آتا ہے، اس کے چہرے کی جگہ روشنی نظر آتی رہتی ہے۔


اس عینک کو بنانے کے لیے ایسا گلاس استعمال کیا گیا ہے جس کی سطح سے روشنی ٹکرائے تو واپس چلی جاتی ہے۔جس کی وجہ سے جس شخص نے یہ عینک لگائی ہوتی ہے اس کے چہرے پر اضافی روشنی پڑتی معلوم ہوتی ہے اور چہرہ ہی ریکارڈنگ میں واضح نظر نہیں آتا۔اس پراڈکٹ کو چونکہ عینک کے طور پر بنایا گیا ہے، اس لیے اسے لگانے والے تو سب کچھ نارمل ہی  نظر آ رہا ہوتا ہے۔
اس عینک کے استعمال سے لوگوں کی چوری چھپے تصویر بنانا بھی مشکل ہو جائے گا۔
اس عینک میں موجود خصوصی  شیشے کی بدولت اسے پہننے والے رات کو بھی دن کی طرح دیکھ سکتے ہیں۔
عینک کی جو چیز  عینک پہننے والے کا چہرہ چھپاتی ہے وہ انفراریڈ ایل ای ڈی ہے۔ یہ ایل ای ڈی ریموٹ کنٹرول میں بھی موجود ہوتی ہے۔سستے کیمروں  بلکہ بعض مہنگے کیمروں میں بھی انفراریڈ فلٹر نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے عینک پہننے والے کا چہرہ سی سی ٹی وی کیمروں میں نہیں آتا۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-08

More Technology Articles