Global vivo S1 debuts with Helio P65 SoC, 32MP selfie camera

Global Vivo S1 Debuts With Helio P65 SoC, 32MP Selfie Camera

ویوو نے ہیلیو پی 65 ایس او سی اور 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کے ساتھ ویوو ایس 1 جاری کر دیا

ویوو نے ویوو ایس 1 کو ساری دنیا میں لانچ کر دیا ہے۔اس فون کو 4 ماہ پہلے چین میں وائی 7 ایس کے نام سے  لانچ کیا گیاتھا۔ عالمی مارکیٹ میں اس فون کو  ایس 1 کےنام سے جاری کیا گیا ہے۔گلوبل ایس 1 کا ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ  6.38 انچ سپر ایمولیڈ ہے۔اس فون میں ہیلیو پی 65 ایس او سی، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج ہے۔
اس فون میں چینی ورژن کی طرح 25 میگا پکسل کا پاپ اپ سیلفی کیمرہ نہیں بلکہ اس کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے، جو اس کی واٹر ڈراپ نوچ میں ہے جبکہ فون کی بیک پر پرائمری کیمرہ 16 میگا پکسل کی بجائے 12 میگا پکسل کا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ چینی ورژن میں فون کے رئیر پر فنگر پرنٹ ریڈر سکینر اور 3940 ایم اے ایچ کی بیٹری تھی لیکن گلوبل ورژن میں ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سنسر اور 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)

گلوبل ورژن میں بھی اینڈروئیڈ بیسڈ فن ٹچ او ایس 9 انسٹال ہے لیکن چینی ورژن کے برعکس اس میں تمام گوگل سروسز دستیاب ہیں۔ فون کے بائیں طرف موجود سمارٹ بٹن کو دو باردبانے سے کمپنی کی ورچوئل اسسٹنٹ جوی ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے اور ایک بار دبانے سے گوگل اسسٹنٹ ایکٹویٹ ہوتی ہے۔
اس فون کو سب سے پہلے انڈونیشیا میں فروخت کیا جائے گا۔ اس کی قیمت تقریباً 260 ڈالر یا 230 یورو ہوگی۔ اسے کاسمک گرین اور سکائی لائن بلیو رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2019-07-20

More Technology Articles