Google announces its own wireless earbuds, Pixel Buds

Google Announces Its Own Wireless Earbuds, Pixel Buds

گوگل پکسل بڈز رئیل ٹائم میں صارفین کے الفاظ کا ترجمہ دوسروں کو سناتا ہے

گوگل نے ایپل کے ائیرپوڈ کے مقابلے میں گوگل پکسل بڈز متعارف کرا دئیے ہیں۔ یہ وائرلیس ہیڈفون گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ یعنی پکسل بڈز کان میں لگے ہوں تو آپ کو نوٹیفیکیشن چیک کرنے، گانے چلانے ، آواز کم یا زیادہ کرنے  اور دیگر کئی کاموں کے لیے موبائل کو ہاتھ لگانے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آپ دائیں ائیربڈ سے سب کنٹرول کر سکتے ہیں۔


پکسل بڈز میں گوگل نے جو انقلابی فیچر لانچ کیا ہے وہ رئیل ٹائم میں ترجمے کا ہے۔یعنی صارفین رئیل ٹائم میں دوسری زبان بولنے والے افراد سے گفتگو کر سکیں گے۔ پکسل بڈز صارفین کی گفتگو کو دوسری زبان میں ترجمہ کر کے دوسرے صارفین کو سنائے گااور دوسرے صارفین کا جواب ترجمہ کر کے پہلے صارف کوسنائے گا۔پکسل بڈز کی مدد سے تقریباً 40 مختلف زبانیں بولنے والے ایک دوسرے  کی زبان جانے بغیر گفتگو کر سکتے ہیں اور یہ سب گوگل کے ترجمہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ممکن ہوا ہے۔

(جاری ہے)


پکسل بڈز  ایک پاکٹ سائز چارجنگ کیس کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ پکسل بڈز ایک بار چارج ہو کر 5 گھنٹوں تک کام کرے گا جبکہ سفر میں صارفین  کیس سے  24 گھنٹے تک پکسل بڈز استعمال کر سکیں گے۔پکسل بڈز انہی رنگوں میں دستیاب ہوگا، جن میں پکسل 2 سمارٹ فون لانچ کیے جا رہے ہیں۔ ان کی قیمت 159 ڈالر ہے۔ پکسل بڈز کے پری آرڈر شروع ہو چکےہیں۔

Google announces its own wireless earbuds, Pixel Buds
تاریخ اشاعت: 2017-10-04

More Technology Articles