Google announces the Nest Hub Max, a new home device with a camera

Google Announces The Nest Hub Max, A New Home Device With A Camera

گوگل نے کیمرے کے ساتھ نئی ہو م ڈیوائس ، نیسٹ ہب میکس، کا اعلان کر دیا

گوگل نے باضابطہ طور پر پہلے لیک ہونے والی نیسٹ ہب میکس ڈیوائس کو متعارف کرا دیا ہے۔ گوگل نے اس 10 انچ ڈسپلے کی ڈیوائس میں  گوگل ہوم میکس اور نیسٹ کیمرہ کو ایک ساتھ ملا دیا ہے۔گوگل نے گوگل ہوم ہب میں تو کیمرہ شامل نہیں کیا تھا لیکن نیسٹ ہب میکس ایک اِن ڈور سیکورٹی کیمرہ کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے اور آپ کے موبائل پر سارے مناظر سٹریم کر سکتا ہے۔

کیمرے کی وجہ سے  نیسٹ ہب میکس آپ کے آنے پر   آپ کے چہرے کو شناخت کر سکتا ہے،  آپ کو آپ کے لیے پرسنلائزڈ ہوم پیج دکھا سکتا ہے اور بیک گراؤنڈ سلائیڈ شو کے طور پر آپ کی اپنی تصویریں دکھا سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کا ایک فیچر فیس میچ (Face Match) چہرے کی شناخت کا پراسس ڈیوائس میں ہی کرتا ہے اور صارفین کی تصاویر کلاؤڈ پر اپ لوڈ نہیں کرتا۔

(جاری ہے)


دوسرے سمارٹ ڈسپلے جیسے ایمزون الیکسا کی  طرح آپ نیسٹ ہب میکس  سے فون کال ملا سکتے ہیں۔

اس طرح کی کالز کے لیے گوگل ، ڈواؤ کا استعمال کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ کیمرہ آن ہونے پر ایک سبز لائٹ روشن ہو جائے گی، جس سے صارف کو اندازہ ہو جائے گا کہ اب کیمرہ آن ہے، کوئی ذاتی گفتگو نہ کریں۔
اس کے علاوہ یہ ڈیوائس دوسری سمارٹ ہوم ڈیوائسز، جیسے لائٹس اور تھرمو سٹیٹ، کےلیے کنٹرول پینل کے طور پر بھی کام کرے گی۔ ریگولر ہب کی طرح یہ بھی  آپ کی وائس کمانڈز پر تصاویر، ٹائمر یایوٹیوب ویڈیوز کو آپ کےڈسپلے پر پلے کر سکتا ہے۔
یہ چھوٹے ٹی وی کے طور پر کام کرتے ہوئے  لائیو شوز بھی سٹریم کر سکتا ہے۔نیسٹ ہب میکس میں چلتی ہوئی آڈیو، ویڈیو کو روکنے کےلیے آپ وائس کمانڈ بھی دے سکتے ہیں اور بس اپنا ہاتھ بھی بلند کر سکتے ہیں۔
نیسٹ ہب میکس کی قیمت 229 ڈالر ہے ۔ اس کی فراہمی کا آغاز اس گرما کے آخر میں ہو گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-10

More Technology Articles