Google Home Hub smart display Pixel Stand wireless charger new Chromecast get official too

Google Home Hub Smart Display Pixel Stand Wireless Charger New Chromecast Get Official Too

گوگل ہوم ہب سمارٹ ڈسپلے، پکسل سٹینڈ وائرلیس چارجر اور نئی کروم کاسٹ بھی متعارف کرا دئیے گئے

گوگل نے ایک تقریب میں گوگل ہوم ہب، نئی کروم کاسٹ اور پکسل سٹینڈ متعارف کرا دیا ہے۔ گوگل کی متعارف کرائی گئی ان ڈیوائسز کی تفصیل درج ذیل ہے۔

گوگل ہوم ہب
ہوم ہب 149 ڈالر کا سمارٹ ڈسپلے ہے اور اب اس کے پری آرڈر بھی شروع ہو چکے ہیں۔ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا میں اس کی فراہمی کا اغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔ ہوم ہب کی خریداری پر گوگل صارفین کو 6 ماہ کے لیے یوٹیوب پریمیم کا سبسکرپشن مفت فراہم کرے گا۔


ہوم ہب اصل میں سمارٹ سپیکرز ہی ہیں، جن کے ساتھ ڈسپلے منسلک کر دیا گیا ہے۔ ٹچ سکرین سے صارفین زیادہ بہتر طور پر گوگل اسسٹنٹ کو استعمال کر سکتے ہیں اور ظاہر ہے ڈسپلے آپ کو نتائج سنانے کی بجائے دکھائے گا۔
ہوم ہب پر آپ دوسری گوگل سروسز، جیسے فوٹوز، میپس، کیلنڈر اور یوٹیوب استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جب کوئی Nest Hello ڈور بیل بجائے گا تو ہوم ہب آپ کو خودکار طور پر دکھائے گا کہ دروازے پر کون ہے۔

میوزک کے شائقین کے لیے اس میں Spotify، Pandora اور iHeartRadio کی سپورٹ بھی ہے۔
لائیو البمز سے آپ خودکار طور پر اپنے پسندیدہ لوگوں اور پالتو جانوروں کی تازہ ترین تصاویر دیکھ سکیں گے۔ ہوم ہب یہ بھی بتا سکتا ہے کہ اس کے ساتھ کون بات کر رہا ہے۔ ہوم ہب بات کرنے والے کے لحاظ سے معلومات فراہم کرتا ہے۔
مارکیٹ میں دستیاب دوسرے سمارٹ ہومز کے برعکس ہوم ہب میں کیمرہ نہیں ہے۔
اس ڈیوائس میں کیمرہ نہ لگانے کا فیصلہ کمپنی نےجان بوجھ کر کیا ہے۔ ایسی ڈیوائسز لوگ اپنے بیڈ رومز میں رکھتے ہیں۔ کمپنی نے پرائیویسی کے کسی سیکنڈل سے بچنے کے لیے اور چند دیگر وجوہات کی بنا پر اس میں کیمرہ ہی نہیں لگایا۔
ہوم ہب میں لائٹ سنسر بھی ہیں جو مصنوعی ذہانت کے ساتھ ایک فیچر Ambient EQ کو فعال کرتے ہیں۔اس فیچر سے ڈسپلے کی برائٹ نیس ماحول کے مطابق ہو جاتی ہے۔
اور جب آپ سو جاتے ہیں کہ 7 انچ کا یہ ڈسپلے مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے۔


پکسل سٹینڈ
اب گوگل کے فون دوبارہ وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اسی لیے کمپنی نے ایک نئی ڈیوائس ”پکسل سٹینڈ“ کے نام سے بنائی ہے۔یہ پکسل فون کا سٹینڈ ہے، جو اسے وائرلیس چارج کرتا ہے۔ تاہم پکسل سٹینڈ سے چند دوسرے کام بھی لیے جا سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر جب اس میں پکسل چارج ہو رہا ہو تو یہ چھوٹے ہوم ہب کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
پکسل سٹینڈ فون کو فوٹو فریم میں بھی بدل سکتا ہے اور خود سے ہی تصاویر دکھا سکتا ہے۔ صبح کے وقت آپ کے اٹھنے سے پہلے 15 منٹ تک پکسل سٹینڈ اپنی سکرین پر سورج طلوع ہونے کا منظردکھاتا ہے اور اپنی روشنی سے کمرے کو روشن کرتا ہے۔
پکسل سٹینڈ کی قیمت 79 ڈالر یا 79 یورو یا 69 پاؤنڈ ہے۔
اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ پکسل سٹینڈ 10W پر وائرلیس چارج کر سکتا ہے۔ یہ فون کو پورٹریٹ اور لینڈ سکیپ چارج کر سکتا ہے۔ یہ Qi سے مطابقت رکھتا ہے، اس لیے پکسل سٹینڈ پر دوسری مطابقت رکھنے والی ڈیوائسز بھی چارج کی جا سکتی ہیں لیکن اس کے فیچرز صرف پکسل 3 اور پکسل 3 ایکس ایل کے ساتھ ہی کام کرتے ہیں۔


کروم کاسٹ
گوگل نے اپنی نان  4K کروم کاسٹ سٹریمنگ ڈونگل کو بھی مکمل طور پر نئی صورت اور نئے G Logo سے اپ ڈیٹ کیا ہے۔
نئی کروم کاسٹ پچھلی نسل کی کروم کاسٹ کی قیمت پر ہی یعنی 35 ڈالر میں دستیاب ہے۔ یہ کروم کاسٹ پچھلی نسل کی کروم کاسٹ سے 15 فیصد تیز رفتار ہے۔ یہ 1080p 60fps سٹریمنگ کر سکتی ہے۔ یہ دوسری کروم کاسٹس اور گوگل ہوم سپیکر کے ساتھ کروم کاسٹ آڈیو کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے۔

Google Home Hub smart display Pixel Stand wireless charger new Chromecast get official too
تاریخ اشاعت: 2018-10-10

More Technology Articles