Google just unveiled a gigapixel camera

Google Just Unveiled A Gigapixel Camera

گوگل نے گیگا پکسل کیمرہ متعارف کرادیا

گوگل نے ایک نیا ہائی ریزولوشن کیمرہ متعارف کرایا ہے جو گیگا پکسل(gigapixel) تصاویر بنا سکتا ہے، تاہم اس کیمرے کو لوگ سیلفی بنانے کے لیے استعمال نہیں کر سکیں گے۔
آرٹ کیمرہ کے نام کے اس کیمرہ  کو گوگل کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس  کیمرے کا مقصد  دنیا بھر کے عجائب گھروں میں موجود شاہکار تصاویر کو اُن کی ایک ایک تفصیل کے ساتھ محفوظ کرنا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ کیمرہ اتنا طاقتور ہے کہ آپ اس سے بنائی گئی تصویر کے ایک ایک برش سٹروک کو دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


یہ کیمرہ کسی بھی شاہکار تصویر کی ایک ایک انچ کی ہائی ریزولوشن تصویر لے کر گوگل کے سرور کو بھیجتا ہے، جہاں ان تصاویر کو اکھٹا کر لیا جاتا ہے۔ پہلے یہ عمل کئی دن لیتا تھا مگر اب چند گھنٹے لے گا۔اس وقت گوگل کے کیٹلاگ میں دنیا بھر  سے 1000 شاہکار تصاویر جمع کی جا چکی ہیں۔
گوگل نے20آرٹ کیمرہ بنائے ہیں، جو صرف ہموار 2ڈی تصاویر بناتے ہیں۔ اگر آپ گوگل کی اب تک کی کلیکشن دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-17

More Technology Articles