- Home
- Technology
- Google Pixel 3a and 3a XL unveiled: same cameras, slower chipsets and $399 starting price
Google Pixel 3a and 3a XL unveiled: same cameras, slower chipsets and $399 starting price
پرانے کیمرے کے ساتھ گوگل پکسل 3 اے اور 3 اے ایکس ایل متعارف کرا دئیے گئے
چھوٹے پکسل 3 اے (Pixel 3a) میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن (1080 x 2220px) کے ساتھ نوچ لیس 5.6 انچ او ایل ای ڈ ی پینل ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس میں ڈریگن ٹریل (Dragon Trail) پروٹیکشن ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ کے ساتھ ایڈرینو 615 جی پی یو ہے۔ اس فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا آپشن نہیں ہے۔
اس فون میں بیک پر پکسل 3 جیسا f/1.8 اپرچر، 1.4µm پکسل سائز اور او آئی ایس کے ساتھ 12.2MP Sony IMX363 مین سنسر ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
(جاری ہے)
اس فون کے کیمرے میں ہائی اینڈ کیمروں کے تمام فیچرز ہیں۔ اس میں Night Sight، Top Shot، Super Res Zoom اور HDR+ فیچرز بھی ہیں۔
اس فون میں یو ایس بی پاور ڈیلیوری سٹینڈرڈ پر 18Wفاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرنے والی 3 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
بڑے پکسل 3 اے ایکس ایل (Pixel 3a XL) میں بھی زیادہ تر یہی ہارڈ وئیر ہے۔ اس فون میں وہی فل ایچ ڈی پلس (1080 x 2160px) ریزولوشن کے ساتھ او ایل ای ڈی پینل ہے لیکن اس کا سائز 6 انچ ہے۔ اس میں بھی دوسرے فون کی طرح نوچ نہیں ہے لیکن اس کی بیزل کچھ موٹی ہے۔ اس میں بیٹری بھی تھوڑی بڑی یعنی 3700 ایم اے ایچ کی ہے۔
فون کی قیمت کو کم رکھنے کے لیے گوگل نے فون کی تیاری میں پلاسٹک کو استعمال کیا ہے۔ اس لیے اس بار فون میں فینسی فراسٹ گلاس نہیں ہوگا۔ اس فون میں بھی فرنٹ پر گوریلا گلاس کی بجائے ڈریگن ٹریل ہے۔حیرت انگیز طور پر اس فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک واپس آگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی فون کے سٹیریو لاؤڈ سپیکرز ہیں۔ فون میں ایکٹیو ایج فیچرز بھی ہیں۔
یہ فون تین رنگوں سیاہ، سفید اور ارغوانی رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ پکسل 3 اے کی قیمت 399 ڈالر اور پکسل 3 اے ایکس ایل کی قیمت 479 ڈالر ہے۔ یہ فون اُن تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جہاں گوگل پہلے فون فروخت کرتا ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry