Gorgeous Xiaomi Mi Mix 3 is the world’s first 5G phone

Gorgeous Xiaomi Mi Mix 3 Is The World’s First 5G Phone

شومی نے دنیا کا پہلا 5 جی سمارٹ فون می مکس 3 متعارف کرا دیا

بہت سی لیک خبروں، افواہوں اور ٹیزر کے ساتھ شومی می مکس 3 (Xiaomi Mi Mix 3) متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس نئے فلیگ شپ میں سیلفی کیمرے کے لیے میگنیٹک سلائیڈر استعمال کیا گیا ہے۔ اس سمارٹ فون میں مجموعی طور پر 4 کیمرے ہیں، جن میں سے دو فرنٹ اور دو بیک پر ہیں۔
شومی می مکس 3 میں 6.4 انچ کی ایمولیڈ سکرین ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 93.4 فیصد اور ریزولوشن فل ایچ ڈی ہے۔
اس کے میگنیٹک سلائیڈر میں 24 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے سیلفی کیمرے ہیں۔
اس میں مرکزی سینسر سونی کا IMX576 ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ کم روشنی میں pixel binning ٹیکنالوجی کی مدد سے چار پکسلز کے ڈیٹا کو ایک 1.8µm  پکسل میں یکجاں کر کے زیادہ بہتر تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن ان حالات میں اس کی ریزولوشن کم ہوکر 6 میگا پکسل ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)


فون کی بیک پر 12 میگا پکسل اور 12 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس میں پرائمری سنسر1.4µm پکسل سائز اور f/1.8 لینز کے ساتھ Sony IMX363 ہے جبکہ ٹیلی فوٹو کیمرے کا پکسل سائز 1.0µmاور لینز f/2.4 ہے۔
می مکس 3 میں ایک نیا نائٹ موڈ بھی ہے۔ شومی کا دعویٰ ہے کہ یہ  ہواوے پی 20 پرو نائٹ موڈ سے بہتر ہے۔ می مکس 3 میں مصنوعی ذہانت سے منظر کی شناخت کا فیچر بھی ہے۔
اے آئی انجن سے یہ فون بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ 960 fps سلوموشن ویڈیو بھی بنا سکتا ہے۔
اس  فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 6 جی بی ، 8 جی بی یا 10 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ میموری بڑھانے کے لیے اس فون میں کارڈ سلاٹ نہیں ہے اور نہ ہی 3.5 ایم ایم آڈیو جیک ہے۔ یو ایس بی- سی پورٹ سے نہ صرف اسے فاسٹ چارج کیا جا سکتا ہے بلکہ اس میں 10W وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہے۔

می میکس 3 کی سب سے اہم خصوصیت اس کا دنیا کا پہلا 5 جی سمارٹ فون ہونا ہے لیکن اس کا 5جی ورژن 2019 کی پہلی سہ ماہی میں فراہم کیا جائےگا۔ شومی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ورژن یورپی ممالک میں بھی لانچ کیا جائےگا۔
شومی می مکس 3 میں MIUI 10 انسٹال ہے۔ اس کے سائیڈ پر Xiao AIاسسٹنٹ کے لیے خصوصی بٹن بھی ہے لیکن یہ ورچوئل اسسٹنٹ صرف چینی زبان میں بات کرتا ہے۔

یہ فون تین رنگوں جیڈ گرین، سفائربلیو اور اونکس بلیک میں پیش کیا جائےگا۔ اس کے 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3299 یوان یا 474 ڈالر یا 420 یورو ہے۔ 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3599 یوان یا 515 ڈالر یا 450 یورو ہے۔ 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 3999 یوان یا 575 ڈالر یا 505 یورو ہے۔ تمام ورژن کے ساتھ 10W وائرلیس چارجر اور حفاظتی کیس بھی فراہم کیا جائے گا۔
اس فون کے 10 جی بی ریم ورشن کو Forbidden City کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 4999 یوان یا 720 ڈالر یا 630 یورو ہوگی۔
فون کے پری آرڈر تو شروع ہوچکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی 1 نومبر سے شروع ہوگی۔ 10 جی بی ورژن نومبر کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-25

More Technology Articles