Honor 20 and Honor 20 Pro go official with quad cams, flagship Kirin 980 chipset
کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آنر 20 اور آنر 20 پرو متعارف کرا دئیے گئے
آنر 20 پرو
آنر 20 پرو (Honor 20 Pro) کا مین کیمرہ اب تک کے تیزرفتار ترینf/1.4 اپرچر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہ f/1.8 اپرچر کے مقابلے میں 48 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 586 سنسر (1/2”, 0.8µm pixels) کو 60 فیصد زیادہ روشنی فراہم کرتا ہے۔اس کیمرے میں آپٹیکل اور الیکٹرونک امیج سٹیبلایزیشن ہے۔
پرو ورژن میں ایک کیمرہ 3 گنا آپٹیکل اور 5 گنا ہائیبریڈ زوم (ڈیجیٹل زوم 30 گنا تک ہے) کے ساتھ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔یہ او آئی ایس کیمرہ ہے۔
(جاری ہے)
قریبی چیزوں کی تصویریں بنانے کے لیے اس میں ایک خصوسی میکرو کیمرہ بھی ہے۔
2 میگا پکسل کا یہ کیمرہ صرف 4 سینٹی میٹر یا 1.5 انچ کی دوری پر موجود چیزوں کی تصویریں بنانے کے لیے ہے۔ اس فون میں 16 میگا پکسل الٹراوائیڈ اینگل کیمرہ ہے جس کا فیلڈ آف ویو 117 ڈگری ہے۔اس فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرہ ہے ۔ یہ کیمرہ 6.26 انچ ڈسپلے کے پنچ ہول میں ہے۔فون کے ایل سی ڈی ڈسپلے کی ریزولوشن 1080p+ اور ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔فنگر پرنٹ ریڈر کو اس فون کے سائیڈ پر نصب کیا گیا ہے۔فون کا فرنٹ کیمرہ فیس انلاک کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
آنر 20 پرو میں Kirin 980 چپ سیٹ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ چپ سیٹ پر گریفین کولنگ شیٹ بھی ہے، جس کی تھرمل کنڈکٹیویٹی تابنے کے مقابلے میں 1.5 گنا زیادہ ہے۔
ڈوئل این پی یو اور آئی ایس پی کی بدولت فون کا اے آئی ایس سپر نائٹ موڈ رات کو ایک ساتھ کئی تصاویر بنا سکتا ہے۔ یہ دھندلی تصاویر تو ہٹا دیتا ہے لیکن باقیوں کو ایک ہائی کوالٹی تصویر میں یکجا کر دیتا ہے۔
48MP AI Ultra Clarity Mode یہی کچھ دن میں تصویر بناتے ہوئے کرتا ہے۔
اس فون میں 22.5W SuperCharge کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ بیٹری 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔ آنر 20 پرو جلد ہی 600 یورو کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
آنر 20
آنر 20 (Honor 20) میں ایک بڑا فرق کیمرے کا ہے۔ اس میں سونی کا 48 میگا پکسل سنسر تو ہے لیکن اس میں تھوڑا سست رفتارf/1.8 اپرچر ہے اور آپٹیکل سٹیبلائزیشن بھی نہیں ہے۔ فون میں 2 میگا پکسل میکرو اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرے بھی ہیں تاہم ٹیلی کیمرے کو ڈیپتھ سنسر سے بدل دیا گیا ہے۔
آنر 20 میں وہی 6.26” 1080p+ کی سکرین ہے۔ سکرین کے پنچ ہول میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ فنگر پرنٹ ریڈر بھی فون کی سائیڈ پر نصب ہے۔ فون میں Kirin 980 چپ سیٹ کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے لیکن اس ماڈل میں چپ سیٹ پر گریفین کی شیٹ نہیں ہے۔ پرو ماڈل کی طرح اس ماڈل میں بھی جی پی یو ٹربو 3.0 سافٹ وئیر سے صارفین بہترین گیمنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
آنر 20 کی موٹائی 7.87 ایم ایم ہے جبکہ آنر 20 پرو کی موٹائی 8.44 ایم ایم ہے۔ اس فون میں 22.5W SuperCharge کے ساتھ 3750 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ بیٹری بھی 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔ فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی نہیں ہے۔
آنر 20 کی یورپ میں قیمت 500 یورو اور برطانیہ میں 400 پاؤنڈ ہے۔برطانیہ میں اس کے ساتھ 180پاؤنڈ مالیت کی آنر واچ میجک مفت دی جائے گی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry