Honor 30 and 30 Pro come with OLED displays and periscope cameras

Honor 30 And 30 Pro Come With OLED Displays And Periscope Cameras

او ایل ای ڈی ڈسپلے اور پیری سکوپ کیمروں کے ساتھ آنر 30 اور 30 پرو پیش کر دیا گیا

ہواوے کی ذیلی کمپنی آنر کے  اپنی 30 لائن اپ سیریز کے فون پیش کیے ہیں۔ آنر نے آنر 30 اور 30 پرو متعارف کرائے ہیں۔ان دونوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے

آنر 30 پرو
آنر 30 پرو (Honor 30 Pro) میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن  کے 6.57 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے۔ اس ڈسپلے میں  ڈوئل فرنٹ  فیسنگ کیمروں کے لیے کٹ آؤٹ بھی ہے۔ان  میں سے پرائمری کیمرہ 32 میگا پکسل اور سیکنڈری 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ہے۔
20:9 ایسپکٹ ریشو کے حامل اس ڈسپلے میں ہی فنگر پرنٹ سکینر نصب کیا گیا ہے۔
اس فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں  مین کیمرہ  f/1.7 انچ سنسر اور RYYB کلر فلٹر کے ساتھ 40 میگا پکسل  Sony IMX600 ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا 5x آپٹیکل سے 50x ہائیبریڈ زوم کے حامل او آئی ایس کے ساتھ 8 میگا پکسل پیری سکوپ ماڈیول ہے۔ تیسرا کیمرہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ہے جو میکرو فوٹو گرافی کے بھی کام آتا ہے۔

اس فون میں فلیگ شپ Kirin 990 5G چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی یا 12 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 40W وائر فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ Magic UI 3.1.0  انسٹال ہے۔
آنر 30 پرو جامنی، سیاہ، سلور اور سبز رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔
اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔ اس فون کے 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3999 یوان یا 565 ڈالر اور 8 جی بی / 256 ماڈل کی قیمت 4399 یوان یا 620 ڈالر ہوگی۔

آنر 30
آنر 30 (Honor 30) میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ  6.53 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے۔ اس ڈسپلے میں اوپر بائیں کونے میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کے لیے کٹ آؤٹ ہے۔
20:9 ایسپکٹ ریشو کے حامل اس فون کے ڈسپلے میں ہی فنگرپرنٹ سکینر نصب کیا گیا ہے۔
اس فون کی بیک پرRYYB کلر فلٹر کے ساتھ  40MP 1/1.7-inch مین کیمرہ ہے۔ اس فون کے ساتھ پرو ورژن جیسا 8 میگا پکسل پیری سکوپ ماڈیول اور 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ شوٹر ہے۔
آنر 30 میں کمپنی نے نیا Kirin 985 5G چپ سیٹ پیش کیا ہے۔ اسے 7 این ایم نوڈ پر بنایا گیا ہے۔ اس میں مین کورٹیکس – اے 76 کور کی کلاک سپیڈ 2.58 گیگا ہرٹز، ساتھ کی تین کورٹیکس – اے 176 کی کلاک سپیڈ 2.40 گیگا ہرٹز اور چار کورٹیکس – اے 55 کی کلاک سپیڈ1.84 گیگا ہرٹز ہے۔
جی پی یو سائیڈ پر اس فون میں Mali-G77 ہے اور نئے چپ سیٹ کو Kirin ISP 5.0 سے بہتر بنایا گیا ہے جو کیمرہ پرفارمنس کو فلیگ شپ لیول تک بڑھاتا ہے۔
آنر 30 میں بھی 40Wفاسٹ وائرڈ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ میجک یو آئی 3.1.0 انسٹال ہے۔
آنر 30 کو سیاہ، جامنی، سلور اور سبز رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے بنیادی 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2999 یوان یا 425 ڈالر، 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3199 یوان یا 450 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 3499 یوان یا 495 ڈالر ہے۔ اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ باضابطہ فروخت کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔




تاریخ اشاعت: 2020-04-15

More Technology Articles